Maktaba Wahhabi

130 - 871
سورۃ الفاتحہ کے خواص: اہلِ علم نے کہا ہے کہ اس سورت میں ہزار خاصیت ظاہر اور ہزار خاصیت باطن ہے۔یہ بالاتفاق سات آیات پر مشتمل ہے۔اس کے پچیس کلمات ہیں۔ایک سو پچیس حرف ہیں یا ایک سو تیئس یا ایک سو تیس۔یہ اختلاف صرف کتابت و قراء ت کے اعتبار سے ہے۔ حکایت: شہر ملتان میں ایک بہت بڑی وبا (طاعون) آئی تھی۔شیخ تیمی رحمہ اللہ نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ طاعون کے ہر مریض پر سورۃ الفاتحہ بسملہ کے وصل کے ساتھ دو بار پڑھ کر دم کرو،چنانچہ ایسے ہی کیا گیا تو شفا ہوئی۔اس کا ثمرہ سب کو نظر آیا۔ بعض مشائخ نے کہا ہے کہ سورۃ الفاتحہ کو بسملہ کے وصل کے ساتھ اکتالیس (۴۱) بار پڑھ کر مریض پردم کرے،اللہ اس کو شفا دے گا۔یہ عمل مجربات سے ہے۔جو شخص نمازِ فجر کی سنت اور فرض کے درمیان ہمیشہ اکتالیس (۴۱) بار سورۃ الفاتحہ مع بسملہ پڑھے گا تو اگر وہ بیمار ہے شفا پائے گا،اگر ضعیف ہے تو قوی ہو جائے گا،اگر غریب ہے تو لوگوں کے درمیان بے قیاس عز و شرف حاصل ہو گا اور اگر اپنے منصب سے معزول ہو گیا ہے اور اس کی بحالی چاہتا ہے تو وہی منصب یا اس سے افضل مل جائے گا،اگر بے اولاد ہے تو نیک اولاد نصیب ہو گی۔پھر اسی ترتیب سے خالص نیت کے ساتھ جس درد مند بیمار،خصوصاً دردِ چشم کے بیمار پر پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اسے شفا دے گا۔یہ اسرار میں سے ایک سر اور راز ہے،جس کو وہی جان سکتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے توفیق دے رکھی ہے اور جو اس کے لائق نہیں ہے،اس سے اس راز کو مخفی رکھنا لازم ہے،البتہ اس کے لیے اجازت ہے جو اسے ہمیشہ پڑھتا ہے۔وللّٰہ الحمد۔ شیخ محمد نازلی رحمہ اللہ کہتے ہیں : ’’وھٰذا الترتیب في ھٰذا الزمان نافع بلیغ للعین وغیرھا من الأمراض،وذلک قد جرب مرارا وصح،والحمد للّٰہ،والسر في ذٰلک کلہ حسن الظن من الوجیع والعازم‘‘[1]
Flag Counter