Maktaba Wahhabi

141 - 871
شیطان حتٰی تصبح‘‘ [مجھے چھوڑ دو میں تجھے چند ایسے کلمات سکھاتا ہوں جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ تجھے نفع دے گا،جب تم اپنے بستر پر (سونے کے لیے) جاؤ تو آیۃ الکرسی پڑھو،اس سے تم پر اللہ کی طرف سے ایک نگران مقرر ہو جائے گا اور صبح تک شیطان تیرے قریب نہیں آئے گا] جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَمَا إِنَّہُ صَدَقَکَ وَھُوَ کَذُوْبٌ))(رواہ البخاري والنسائي وأبو نعیم وابن مردویہ) [1] [یاد رکھو! وہ جھوٹا ہونے کے باوجود تجھے سچی بات بتا گیا ہے] 3۔اسی طرح کا ایک قصہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((صَدَقَ الْخَبِیْثُ)) [2] (رواہ ابن حبان وأبو یعلیٰ والحاکم وأبو نعیم والبیہقي) [خبیث (شیطان) نے سچ کہا] آیۃ الکرسی کے متعدد نام: اس آیتِ کریمہ کے بہت سے نام ہیں،جیسے 1۔اعظم الآیات،2۔سیدۃ آی القرآن،3۔افضل آی القرآن،4۔اشرف آی القرآن،5۔ذروۃ آی القرآن،6۔آیۃ الفتح،7۔آیۃ البرکۃ والنماء،8۔آیۃ مقدسۃ،9۔صفۃ اللہ و نعت اللہ،10۔آیۃالتوحید،11۔آیۃ المستغیثین،12۔آیۃ المستعینین،13۔آیۃ المستعیذین،14۔آیۃ المسترجعین،15۔آیۃ المستجیرین،16۔آیۃ الآمنۃ،17۔آیۃ الحافظہ،18۔آیۃ الواقیۃ،19۔(آیۃ الماحیۃ)،20۔آیۃ الدافعۃ وغیرہ۔یہ سب چالیس نام ہیں جن کی وجہ تسمیہ’’خزینۃ الأسرار‘‘ میں مرقوم ہے۔بعض نام احادیث سے ثابت ہیں اور ہر نام کے نیچے فوائد کثیرہ لکھے گئے ہیں۔[3] امام اعظم رحمہ اللہ نے ابو یوسف رحمہ اللہ کو وصیت کی تھی: ’’وعلیک ورد من القرآن عقب الصلوات الخمس،مثل آیۃ الکرسي وسورۃ الإخلاص فإنھما مشتملان علی الذکر والتوحید والتلاوۃ‘‘[4]انتھیٰ۔
Flag Counter