Maktaba Wahhabi

150 - 871
سورۃ الکہف اور اس کی آیات کے فضائل 1۔سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں فرمایا ہے: ((مَنْ حَفِظَ عَشْرَ آیَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُوْرَۃِ الْکَہْفِ عُصِمَ مِنَ الدَّجَّالِ)) [1] (رواہ مسلم،ولفظ الترمذي: ثلاث آیات الخ،وقال: ھذا حدیث حسن صحیح) [جس شخص نے سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیات یاد کیں،وہ دجال سے محفوظ رہے گا] 2۔سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ مرفوعاً کہتے ہیں : ((مَنْ قَرَأَ الْکَہْفَ کَمَا نَزَلَتْ کَانَتْ لَہٗ نُوْراً یَّوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنْ مَقَامِہٖ إِلٰی مَکَّۃَ،وَمَنْ قَرَأَ عَشْرَ آیَاتٍ مِنْ آخِرِھَا ثُمَّ خَرَجَ الدَّجَّالُ لَمْ یُسَلَّطْ عَلَیْہِ)) [2] (رواہ الحاکم) [جس نے سورۃالکہف ویسے پڑھی جیسے وہ نازل ہوئی ہے تو اسے قیامت کے دن اس کی جگہ اور مکے تک مسافت کے برابر نور ملے گا اور جس نے اس کے آخر سے دس آیات کی تلاوت کی،پھر اگر دجال نمودار ہو گیا تو وہ اس پر غلبہ نہ پا سکے گا] اس حدیث میں دجال سے آخرالزماں دجال مراد ہے۔سو جب اس سورۃالکہف کے پڑھنے سے انسان اس بڑے دجال سے بچ جاتا ہے تو دیگر چھوٹے دجالوں سے تو یہ سورت ضرور ہی مفید ثابت ہو گی۔اس بڑے دجال کے ظاہر و خارج ہونے تک دنیا میں اس امت کے اندر تقریباً تیس دجال ظاہر ہوں گے،[3] جن میں سے بہت سے گزر چکے اور بعض باقی ہیں۔ایک دجال[4]کا خروج اب تیرھویں صدی میں بھی ہوا ہے اور ابھی تک اس کا فتنہ باقی ہے۔عصمنا اللّٰہ تعالیٰ عن آفاتہ وعاہاتہ۔
Flag Counter