Maktaba Wahhabi

153 - 871
سورت یٰسین کے خواص: ابوبکر اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے باسناد صحیح آیا ہے: ’’مَنْ قَرَأَ سُوْرَۃَ یٰسِیْن إِلیٰ قَوْلِہٖ ﴿اِذْ جَآئَ ھَا الْمُرْسَلُوْن﴾ وَدَعَا عَلیٰ إِثْرِھَا اسْتُجِیْبَ لَہٗ‘‘ وَقَدْ جُرِّبَ ذٰلِکَ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ۔[1] [جس نے ﴿اِذْ جَآئَ ھَا الْمُرْسَلُوْن﴾ تک سورت یٰسین کی تلاوت کی،پھر اس کے بعد دعا کی تو اس کی دعا قبول ہو گی۔اس کا تجربہ کیا گیا (تو یہ صحیح ثابت ہوا) وللّٰہ الحمد] سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے ایک دیوانے شخص پر سورت یٰسین کو پڑھا تو وہ اچھا ہو گیا۔[2] جو شخص اس کو سات بار یا اکیس بار یا اکتالیس بار پڑھے گا،اس کی حاجت بلا شک و شبہہ پوری ہو جائے گی۔مشائخ نے اس کے پڑھنے کی ترکیب بتائی ہے کہ لفظ یسٰین سات بار کہے،جب ﴿ذٰلِکَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ﴾ پر پہنچے تو سولہ بار تکرار کرے۔جب ﴿اَوَلَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓی اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَھُمْ بَلٰی وَھُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ﴾ پر پہنچے تو چار بار تکرار کرے،پھر آخر سورت تک پڑھے۔یہ کل اکتالیس بار ہو گا۔جو کوئی اس سورت کو سات سات بار اس ترتیب سے پڑھے گا،اس کی مراد حاصل ہو گی۔اسی طرح میں نے مشائخ سے اجازت حاصل کی ہے۔اس سورت کے خواص میں سے ہے کہ اس کی تلاوت سے رزق بڑھتا ہے،برکتیں اترتی ہیں اور بھلائیوں کے دروازے کھل جاتے ہیں۔اس کو لکھ کر ہر چیز میں رکھا جائے تو اس میں برکت کا ظہور ہو گا۔اس کو لکھ کر غلے کے خزانے میں رکھا جائے تو اس میں برکت ہو گی۔[3]
Flag Counter