Maktaba Wahhabi

162 - 871
سورۃ الضحیٰ کی فضیلت: امام غزالی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سلف کی ایک جماعت کی عادت تھی کہ کسی شے کے تلف ہونے اور کسی چیز کے گم ہو جانے کے وقت سورۃ الضحیٰ پڑھا کرتے تھے۔[1] انتھیٰ۔ میں نے اس کی ترکیب اپنی کتاب’’الداء والدواء‘‘ میں’’تفسیر فتح العزیز‘‘ سے نقل کی ہے۔ سورۃ الانشراح کی فضیلت: جو شخص سات دن تک لگاتار ہر فرض نماز کے بعد چالیس بار سورۂ ﴿اَلَمْ نَشْرَحْ﴾ (سورۃ الانشراح) پڑھے گا،وہ بلا شک و شبہہ غنی ہو جائے گا۔[2] سورۃ القدر کی فضیلت: جو شخص جمعے کے دن ایک ہزار بار سورۃ القدر پڑھے گا،وہ اس وقت تک نہیں مرے گا،جب تک خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ دیکھ لے۔[3] حکایت: ایک عالم نے ایک شخص سے کہا تھا کہ کیا میں تجھے اسمِ اعظم سکھا دوں ؟ اس نے کہا: ہاں۔اس نے کہا: سورۃ الفاتحہ،سورۃ الاخلاص،آیۃ الکرسی اور سورۃ القدر پڑھ کر قبلہ رو ہو کر تو جو دعا چاہے مانگ وہ قبول ہو گی۔جو شخص دوست کی پیشانی کو پکڑ کر اس سورت کو پڑھے گا،وہ اس سے امرِ محبوب دیکھے گا۔ شیخ ابوالحسن شاذلی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ جو شخص سچ بولنا چاہے،وہ اس سورت کو پڑھا کرے،اس کو سچ کی عادت ہو جائے گی۔ امام تیمی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس سورت کا بارش کے نزول کے وقت سو بار پڑھنا پھر دعا کرنا مجرب ہے۔[4] سورۃ الکوثر کی فضیلت: کسی خالی جگہ پر بیٹھ کر دشمن کے خلاف مدد کی نیت سے تین سو بار سورۃ الکوثر کو پڑھنا مجرب ہے۔شیخ محمد نازلی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ شیخ حاج محمد موصلی اور شیخ محمد یعقوب رحمہ اللہ نے مجھ کو مکہ میں خبر دی
Flag Counter