Maktaba Wahhabi

163 - 871
کہ اس سورت کا ہر مطلوب کے لیے ہزار بار پڑھنا،خصوصاً جلبِ ارزاق و مال،طلبِ جاہ،فتحِ خیرات اور ظہورِ تجلیات کے لیے نافع ہے۔[1] انتھیٰ۔ میں کہتا ہوں کہ خاندانِ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ کے اذکار،اوراد،ادعیہ اور اعمال کی مجھ کو بھی اجازت حاصل ہے۔وللّٰہ الحمد۔ آیت ﴿لَیْسَ لَھَا مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ کَاشِفَۃٌ﴾ کا ایک خاصا: اس آیت کا خاصا یہ ہے کہ اس سے مطلوب حاصل ہو جاتا ہے اور دشمن مرہوب ہو جاتا ہے۔اس سے غم دور ہوتے ہیں اور دکھ رفع دفع ہوتے ہیں۔مظلوم اس کے پڑھنے سے رہائی پاتا ہے اور دشمن پر نصرت حاصل ہوتی ہے۔اس سے قرض ادا ہو جاتا ہے۔اس کو دن رات لگاتار خالص نیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو کر ایک ہزار تریپن (۱۰۵۳) بار پڑھتے ہیں۔واللہ یہ مجرب عمل ہے۔ اس کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ غسل کرے یا وضو اور دو رکعت نفل پڑھ کر استغفار،سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الاخلاص پڑھے اور اگر سورت یٰسین بھی پڑھے تو اور اچھا ہے۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو،آلِ رسول،اصحابِ رسول،مشائخ اور تمام مومن مردوں اور عورتوں کی ارواح کو اس کا ثواب بخشے،[2] پھر مذکورہ بالا آیت شریف کو پڑھے۔ذکر ہ محمد النازلي رحمہ اللّٰه۔[3] دعاے یونس علیہ السلام کی فضیلت: یونس علیہ السلام کی دعا اسمِ اعظم ہے۔غموں کے دور کرنے اور مصائب کو ٹالنے کے لیے اس کے پڑھنے کا طریقہ کار ہم نے اپنی کتاب’’الداء والدواء‘‘ میں لکھا ہے۔[4] سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں فرمایا ہے: ((لَمْ یَدْعُ بِھَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ فِيْ شَیْیٍٔ قَطُّ إِلَّا اسْتَجَابَ لَہٗ))[5] (رواہ الترمذي والحاکم)
Flag Counter