Maktaba Wahhabi

171 - 871
معوذتین کے فضائل 1۔سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں فرمایا ہے: ((أَلَمْ تَرَ آیَاتٍ أُنْزِلَتِ اللَّیْلَۃَ لَمْ یُرَ مِثْلُھُنَّ قَطُّ،﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَق﴾،﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس﴾)) [1] (رواہ مسلم) [کیا تو نے وہ آیات نہیں دیکھیں،جو رات کو نازل کی گئی ہیں ؟ ان جیسی آیات کبھی نہیں دیکھی گئیں : ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَق﴾ اور ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاس﴾] 2۔سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات جب بستر پر آتے تو دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں جمع کر کے سورۃ الاخلاص کے ساتھ معوذتین پڑھ کر دم کرتے،پھر جہاں تک ہو سکتا بدن پر ہاتھ پھیر دیتے،اس کا آغاز سر اور منہ سے کرتے اور تین بار اسی طرح کرتے۔[2] (متفق علیہ) 3۔سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مقامِ جحفہ اور ابوا کے درمیان زور سے آندھی چلی اور اندھیرا ہو گیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم معوذتین کے ساتھ تعوذ کرنے لگے اور فرمایا: ((یَا عُقْبَۃُ! تَعَوَّذْ بِھِمَا فَمَا تَعَوَّذَ مُتَعَوِّذٌ بِمِثْلِھِمَا)) [3] (رواہ أبوداؤد) [اے عقبہ! ان دونوں (معوذتین) کے ساتھ پناہ پکڑو،کسی پناہ پکڑنے والے نے کبھی ان جیسی کسی چیز سے پناہ نہیں پکڑی] 4۔سیدنا عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک رات پانی بہت کھڑا تھا اور تاریکی بھی سخت تھی۔ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈھونڈ لیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہو۔میں نے پوچھا: میں کیا کہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صبح و شام تین بار ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ اور معوذتین پڑھو:
Flag Counter