Maktaba Wahhabi

194 - 871
[اے اللہ! نبی امی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر اسی طرح درود بھیج جس طرح تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم علیہ السلام پر درود بھیجا،یقینا تو تعریف کیا ہوا بزرگ ہے۔اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر برکت فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور آلِ ابراہیم علیہ السلام پر برکت فرمائی،بلا شبہہ تو تعریف کیا ہوا بزرگ ہے] ((اللہم صل علی محمد النبي الأمي وعلیٰ آل محمد کما صلیت علیٰ إبراہیم وبارک علیٰ محمد النبي الأمي کما بارکت علیٰ إبراہیم في العٰلمین إنک حمید مجید)) [1] (رواہ مسلم وأبو داؤد والترمذي والنسائي) [اے اللہ! نبی امی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام پر درود بھیجا اور نبی امی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے جہانوں میں ابراہیم علیہ السلام پر برکت نازل فرمائی،بلا شبہہ تو تعریف کیا گیا بزرگ ہے] درود پر لکھی جانے والی چند کتب کا تعارف: 1۔اس موضوع پر حافظ ابن القیم رحمہ اللہ کی کتاب’’جلاء الافہام‘‘[2] شافی اوام ہے۔ کتبِ احادیث میں درود کے جتنے بھی صیغے آئے ہیں،حافظ ابن القیم رحمہ اللہ نے ان پر تکلم کیا ہے اور صحیح،حسن اور معلول وغیرہ کو جدا جدا بتا دیا ہے،اس کے علاوہ درود شریف کے فوائد و منافع ذکر کیے ہیں۔[3] 2۔اگر یہ کتاب میسر نہ ہو تو پھر’’نزل الأبرار‘‘ جو قسطنطنیہ میں مطبوع ہو کر شائع ہو چکی ہے،وہ ان سب کتابوں سے مستغنی و بے پروا کرنے والی ہے۔وللّٰہ الحمد۔ 3۔اگر’’نزل الأبرار‘‘ بھی میسر نہ ہو سکے تو رسالہ’’زیادۃ الإیمان‘‘ بھی کفایت کرتا ہے۔
Flag Counter