Maktaba Wahhabi

349 - 871
کہتے ہیں کہ یہ آیت اﷲ تعالیٰ کے اس ارشاد: ﴿اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اَصْلَحُوْا وَ اعْتَصَمُوْا بِاللّٰہِ وَ اَخْلَصُوْا دِیْنَھُمْ لِلّٰہِ فَاُولٰٓئِکَ مَعَ الْمُؤْمِنِیْن﴾ [النساء: ۱۴۶] [مگر وہ لوگ جنھوں نے توبہ کی اور اصلاح کر لی اور اللہ کو مضبوطی سے تھام لیا اور اپنا دین اللہ کے لیے خالص کر لیا تو یہ لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں ] سے منسوخ ہے۔یہ در حقیقت استثنا کے ذریعے تخصیص کے باب سے ہے،نسخ کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں۔ سورۃ المائدۃ: امام قرطبی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ سورت بالاجماع مدنی ہے۔[1] انتھیٰ۔اس سورت میں منسوخات بعض کے نزدیک ایک آیت،کچھ کے نزدیک دو اور بعض کے نزدیک تین اور کچھ کے نزدیک سات اور بعض کے نزدیک نو ہیں۔یہ سب سے آخری سورت ہے،جو مدینے میں یا حجۃ الوداع میں مکے اور مدینے کے درمیان اتری۔ پہلی آیت: ﴿یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحِلُّوْا شَعَآئِرَ اللّٰہِ وَ لَا الشَّھْرَ الْحَرَامَ وَ لَا الْھَدْیَ وَ لَا الْقَلَآئِدَ وَ لَآ آٰمِّیْنَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ یَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنْ رَّبِّھِمْ وَ رِضْوَانًا﴾ [المائدۃ: ۲] [اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی نشانیوں کی بے حرمتی کرو اور نہ حرمت والے مہینے کی اور نہ حرم کی قربانی کی اور نہ پٹوں (والے جانوروں) کی اور نہ حرمت والے گھر کا قصد کرنے والوں کی،جو اپنے رب کا فضل اور خوشنودی تلاش کرتے ہیں ] کہتے ہیں کہ یہ آیت آیتِ سیف سے منسوخ ہے،کیونکہ مشرکین حج و عمرہ کرتے اور ہدی بھیجتے تھے تو مسلمانوں نے چاہا کہ انھیں لوٹ لیں،اس کی نہی میں یہ آیت اتری۔[2] اس کے بعد وہ اس آیت: ﴿فَلَا یَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِھِمْ ھٰذَا﴾ [التوبۃ: ۲۸] [پس وہ اپنے اس سال کے بعد مسجد حرام کے قریب نہ آئیں ] اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد: ((لَا یَحُجَنَّ بَعْدَ الْعَامِ
Flag Counter