Maktaba Wahhabi

421 - 871
معاہدے کی مخصص ہوگی اور یہی اکثر کا قول ہے اور دوسرے قول پر نہ نسخ ہے نہ تخصیص۔[1] تیسری آیت: ﴿وَاِِنْ فَاتَکُمْ شَیْئٌ مِّنْ اَزْوَاجِکُمْ اِِلَی الْکُفَّارِ فَعَاقَبْتُمْ فَاتُوا الَّذِیْنَ ذَھَبَتْ اَزْوَاجُھُمْ مِّثْلَ مَآ اَنْفَقُوْا﴾ [الممتحنۃ: ۱۱] [اور اگر تمھاری بیویوں میں سے کوئی کافروں کی طرف چلی جائے،پھر تم بدلہ حاصل کرو تو جن لوگوں کی بیویاں چلی گئی ہیں انھیں اتنا دے دو جتنا انھوں نے خرچ کیا] کہتے ہیں کہ یہ آیتِ سیف سے منسوخ ہے اور کہا گیا ہے کہ اﷲ کے ارشاد: ﴿بَرَآئَ ۃٌ مِّنَ اللّٰہِ وَرَسُوْلِہ،الآیات﴾ سے منسوخ ہے۔[2]‘’فتح القدیر‘‘ میں فرمایا ہے کہ آیت منسوخ ہے اور فتح کے بعد اس کا حکم ٹوٹ گیا۔’’الفوزالکبیر‘‘ میں فرمایا ہے کہ کہتے ہیں کہ یہ آیت،آیتِ غنیمت سے منسوخ ہے اور کہتے ہیں کہ محکم ہے۔میں کہتا ہوں کہ اظہریہی ہے کہ آیت محکم ہے،لیکن یہ حکم اس وقت ہے جب مسلمان کمزور ہوں اور کافر قوت میں ہوں۔[3] انتھیٰ۔ سورۃ الصف: ماوردی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ سورت سب کے نزدیک مدنی ہے۔[4]اس میں ناسخ و منسوخ نہیں ہے۔ سورۃ الجمعۃ: امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ سورت تمام اہلِ علم کے نزدیک مدنی ہے۔[5] اس میں کوئی آیت ناسخ ہے نہ منسوخ۔ سورۃ المنافقون: امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ سورت سب کے نزدیک مدنی ہے۔[6] اس میں ناسخ ہے،لیکن
Flag Counter