Maktaba Wahhabi

423 - 871
سورت نٓ: حسن،عکرمہ،عطا اور جابر رحمہ اللہ علیہم کے قول میں یہ سورت مکی ہے اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما و قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اس کے شروع سے لے کر اﷲ کے اس ارشاد: ﴿سَنَسِمُہٗ عَلَی الْخُرْطُوْم﴾ [نٓ: ۱۶] [جلد ہی ہم اسے تھوتھنی پر داغ لگائیں گے] تک مکی ہے اور اس کے بعد اس کے ارشاد: ﴿مِنَ الصّٰلِحِیْن﴾ تک مدنی ہے،بقیہ سب مکی ہے۔ایسے ہی ماوردی رحمہ اللہ نے فرمایاہے۔[1] اس سورت میں دو آیات منسوخ ہیں : پہلی آیت: ﴿فَذَرْنِیْ وَمَنْ یُّکَذِّبُ بِھٰذَا الْحَدِیْث﴾ [نٓ: ۴۴] [پس چھوڑ مجھے اور اس کو جو اس بات کو جھٹلاتا ہے] کہتے ہیں کہ یہ آیتِ سیف سے منسوخ ہے اور حدیث یہاں قرآن کے معنی میں ہے۔یہ امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے۔نیز کہتے ہیں کہ قیامت کا دن مراد ہے۔اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دلاسا دینا ہے۔[2] دوسری آیت: ﴿فَاصْبِرْ لِحُکْمِ رَبِّکَ﴾ [نٓ: ۴۸] [پس اپنے رب کے فیصلے تک صبر کر] کہتے ہیں کہ یہ آیتِ سیف سے منسوخ ہے،کیونکہ رب کے حکم سے اس میں کافروں کو مہلت دینا اور ان کے خلاف رسولِ مختار کی مدد میں تاخیر ہے۔یہ بھی کہتے ہیں کہ ا س سے مقصود پیغام رسانی ہے۔ سورۃ الحاقۃ: امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے۔[3] اس میں ناسخ و منسوخ نہیں ہے۔
Flag Counter