Maktaba Wahhabi

440 - 871
ساتھ وارد ہوئے ہیں،جیسے سورۃالبقرہ میں اﷲ کا ارشاد: ﴿فَاعْفُوْا وَاصْفَحُوْا حَتّٰی یَاْتِیَ اللّٰہُ بِاَمْرِہ﴾ [البقرۃ: ۱۰۹] [سو تم معاف کرو اور درگزر کرو،یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنا حکم لے آئے] وہ محکم اور غیر منسوخ ہیں،کیونکہ وقت کے ساتھ موقت ہیں اور وقت کے ساتھ موقت امر میں نسخ نہیں ہوتا۔ ناسخ و منسوخ کے اعتبار سے قرآنی سورتوں کی اقسام: قرآن کی سورتیں ناسخ و منسوخ کے لحاظ سے چند صورتوں پر ہیں : پہلی قسم: ایک قسم وہ ہے جس میں نہ ناسخ ہے اور نہ منسوخ اور وہ تینتالیس سورتیں ہیں : فاتحہ،یوسف،یٰسین،حجرات،رحمن،حدید،صف،جمعہ،تحریم،ملک،حاقہ،نوح،جن،مرسلات،عم،نازعات،انفطار اور اس کے بعد تین سورتیں،فجر اور اس کے بعد آخر قرآن تک،تین،عصر اور کافرون کے سوا۔ دوسری قسم: ایک قسم وہ ہے جس میں ناسخ اور منسوخ دونوں ہیں اور وہ پچیس سورتیں ہیں : بقرہ اور اس کے بعد تین سورتیں،حج اور نور اور ان کے متصل سورتیں،احزاب،سبا،مومن،شوریٰ،ذاریات،طور،واقعہ،مجادلہ،مزمل،مدثر،کورت اور عصر۔ تیسری قسم: ایک قسم وہ ہے جس میں صرف ناسخ ہے اور وہ چھے سورتیں ہیں : فتح،حشر،منافقون،تغابن،طلاق اور اعلیٰ۔ چوتھی قسم: ایک قسم وہ ہے جس میں صرف منسوخ ہے اور وہ بقیہ چالیس سورتیں ہیں،لیکن اس میں نظر ہے،جیسا کہ آگے آئے گا۔
Flag Counter