Maktaba Wahhabi

54 - 871
[سو انھیں قوت کے ساتھ پکڑ اور اپنی قوم کو حکم دے کہ ان کی بہترین باتوں کو پکڑے رکھیں ] نیز فرمایا: ﴿وَاتَّبِعُوْٓا اَحْسَنَ مَآ اُنْزِلَ اِِلَیْکُمْ مِّنْ رَبِّکُم﴾ [الزمر: ۵۵] [اور اس سب سے اچھی بات کی پیروی کرو جو تمھارے رب کی جانب سے تمھاری طرف نازل کی گئی ہے] مزید فرمایا: ﴿فَبَشِّرْ عِبَادِ*الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَہٗ﴾ [الزمر: ۱۷،۱۸] [سو میرے بندوں کو بشارت دے دو،وہ جو کان لگا کر بات سنتے ہیں،پھر اس میں سب سے اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں ] اللہ تعالیٰ نے مذکورہ بالا آیات میں ہر شخص کو قرآن مجید کی ہمیشہ قراء ت و تلاوت کرنے کی تحریض و ترغیب اور تنبیہ و تعلیم فرمائی ہے،غافلوں کو خوابِ خرگوش سے جگایا ہے اور جو لوگ غیرِ قرآن میں مصروف ہیں،ان کو ترہیب و تہدید اور توبیخ فرمائی ہے۔ فرمانِ الہٰی ہے: ﴿اَوَ لَمْ یَکْفِھِمْ اَنَّآ اَنْزَلْنَا عَلَیْکَ الْکِتٰبَ یُتْلٰی عَلَیْھِمْ﴾ [العنکبوت: ۵۱] [اور کیا انھیں یہ کافی نہیں ہوا کہ بے شک ہم نے تجھ پر کتاب نازل کی،جو ان کے سامنے پڑھی جاتی ہے؟] حکایت: ایک شخص نے شبلی۔قدس سرہ۔سے کہا کہ مجھے کچھ وصیت کریں۔انھوں نے جواب دیا: ’’علیک بالقرآن،ودع ما سواہ،وکن معہ،ثم ذرھم في خوضھم یلعبون ‘‘ [قرآن کو تھام لو اور اس کے علاوہ جو کچھ ہے اسے چھوڑ دو،پھر اس کے ساتھ وابستہ ہو کر باقیوں کواپنی بے ہودہ گوئیوں میں کھیلتا ہوا چھوڑ دو] بعض اہلِ معرفت نے کہا ہے:
Flag Counter