Maktaba Wahhabi

540 - 871
بہرحال اس سے اس کتاب قرآن مجید اور فرقان حمید کی بلند پایہ عظمت کو معلوم کیا جا سکتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے اور اس کا شرف،فضل اور کرامت کہاں تک ہے۔ملت اسلامیہ کے روشن ماہتاب سید محمد بن اسماعیل امیر صاحبِ سبل السلام کا کتاب و سنت کی مدح اور اس پر ترکِ عمل کی شکایت ہر دو امور پر مشتمل کلمہ مفیدہ اور قصیدہ سدیدہ ہے۔مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس کتاب کے مقدمے کے آخر پر اس کو نقل کیا جائے۔وباللّٰہ التوفیق۔قال رحمہ اللّٰه تعالیٰ،وللّٰہ درہ وعلی اللّٰہ أجرہ: نظم أما آن عما أنت فیہ متاب وہل لک من بعد البعاد إیاب [تم جس فعل میں مبتلا ہو،کیا اس سے توبہ کرنے کا ابھی وقت نہیں آیا اور کیا تمھارا (اپنی اصل منزل سے) دور ہٹ جانے کے بعد واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے؟] نقضت بک الأعمار في غیر طاعۃ سوی عمل ترضاہ وھو سراب [اطاعت کے بغیر عمریں بیت گئیں،اس عمل کے علاوہ جس کو تو پسند کرتا ہے،حالانکہ وہ سراب ہے] فللعمل الإخلاص شرط إذا أتی وقد وافقتہ سنۃ وکتاب [جب کوئی کام کیا جائے تو اس کے لیے اخلاص شرط ہے اور کتاب و سنت اس کی موافقت کرتے ہوں ] وقد صین عن کل ابتداع وکیف ذا وقد طبق الآفاق منہ عباب [اور وہ ہر بدعت سے محفوظ ہو اور وہ اس طرح کہ اس کے نمایاں حصے نے آفاقِ عالم کو آپس میں ملا دیا ہو] طغی الماء من بحر ابتداع علی الوری فلم ینج منہ مرکب و رکاب [ہر بدعت کے سمندر نے لوگوں پر سرکشی کی،جس سے کوئی سواری بچ سکی نہ سوار] وطوفان نوح کان في الفلک أھلہ فأنجاہم والکافرون تباب [طوفانِ نوح کے دوران میں ان کے اہل کشتی میں تھے،جس نے ان کو نجات دے دی،جبکہ کافر تباہ ہو گئے]
Flag Counter