Maktaba Wahhabi

564 - 871
والی اور اس کی معتقد جماعت موجود ہے۔عافانا اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ عن ذٰلک۔ بہرحال خدا تعالیٰ نے اپنی رحمت کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عرب میں مبعوث فرمایا اور انھیں ملتِ حنیفیہ کو قائم کرنے کا حکم دیا۔قرآن مجید میں ان (عربوں) کے ساتھ مخاصمہ کیا گیا اور اس مخاصمے میں ملتِ حنیفیہ کی باقیات میں سے ان کے مسلمات کو پکڑا گیا،تاکہ ان پر دلیل مضبوط ہو جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جن لوگوں میں مبعوث ہوئے،ان کی اکثریت مشرک تھی،لہٰذا اللہ تعالیٰ نے مذکورہ بالا مضامین کو بہت سی سورتوں میں متعدد اسلوبوں اور بلیغ تاکیدوں کے ساتھ ثابت کیا ہے اور ان کے بار بار اعادے سے کنارہ کشی نہیں کی۔جی ہاں ! اس طرح کے جاہلوں کے ساتھ حکیمِ مطلق کا طرزِ تخاطب ایسا ہی ہونا چاہیے اور ان بے وقوفوں کے مقابلے میں ایسی ہی تاکید ہونی چاہیے۔ذٰلک تقدیرالعزیز العلیم۔ یہودیوں کی گمراہی: یہودی تورات پر ایمان رکھتے تھے،ان کی گمراہی کے اسباب درج ذیل تھے: 1۔احکامِ تورات میں (لفظی یا معنوی) تحریف کرنا۔ 2۔اس کی آیات کو چھپانا۔ 3۔اپنی طرف سے افترا باندھتے ہوئے اس کے ساتھ ان چیزوں کو ملا دینا،جو اس میں سے نہیں ہیں۔ 4۔اس کے احکام کی اقامت میں تساہل کامظاہرہ کرنا۔ 5۔اپنے مذہب پر تعصب میں مبالغہ کرنا۔ 6۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو دور از امکان سمجھنا۔ 7۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت،بلکہ حق تبارک و تعالیٰ کی نسبت بے ادبی اور طعن کرنا۔ 8۔ان کا بخل اور حرص وغیرہ میں مبتلا ہونا۔ یہودی تورات میں لفظی اور معنوی دونوں قسم کی تحریف کرتے تھے۔جہاں تک لفظی تحریف کا تعلق ہے تو وہ تورات کے ترجمے وغیرہ میں یہ تحریف کرتے تھے نہ کہ اصل تورات میں۔عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما
Flag Counter