Maktaba Wahhabi

655 - 871
أمالي ابن الحاجب: اس کے مصنف کا نام ابو عمرو عثمان بن عمر نحوی مالکی رحمہ اللہ (المتوفی: ۶۷۲؁ھ) ہے۔یہ ایک جلد پر مشتمل ہے،اس میں بعض آیات کی تفسیر اور چند جگہوں میں نحو کے مختلف فوائد مفصل اور کافیہ سے انتہائی تحقیق کے ساتھ تحریر کیے گئے ہیں۔ علم الأمثال: أمثال القرآن: اہلِ علم کی ایک جماعت نے اس نام پر تصنیفات لکھی ہیں،جن میں کچھ درج ذیل ہیں : 1۔شیخ ابو عبدالرحمن محمد بن حسین السلمی النیسا بوری رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۰۶؁ھ) 2۔شیخ ابو الحسن علی بن محمد بن حبیب الماوردی الشافعی رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۵۰؁ھ) 3۔شیخ حافظ شمس الدین محمد بن ابی بکر بن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۵۴؁ھ)۔ان کی کتاب کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ نحمدہ ونستعینہ…الخ‘‘ الانتصار لحمزۃ في ما نسبہ إلیہ ابن قتیبۃ من مشکل القرآن: یہ ابو القاسم عبداللہ بن محمد عکبری رحمہ اللہ (المتوفی: ۵۱۶؁ھ) کی تالیف ہے۔ الانتقاد للآیات المعتبرۃ في الاجتہاد:’’کشف الظنون‘‘ میں اس کتاب سے متعلق اس سے زیادہ کچھ نہیں لکھا گیا،حتیٰ کہ اس کے مولف کا نام اور سنہ وفات بھی نہیں بتایا گیا۔[1] الإنجیل: ہر چند انجیل قرآن مجید کی تفاسیر میں سے نہیں ہے،چونکہ اس کے اور اس جیسی دوسری کتابوں تورات،زبور اور صحفِ ابراہیم سے بہت سے حوالہ جات قرآن مجید میں ذکر ہوئے ہیں،اس لیے ناظرین کے فائدے کی خاطر اس کتاب میں اس انجیل کا تعارف مع دیگر کتب آسمانی کے لکھا گیا ہے،جو مزید بصیرت کا باعث ہے۔ انجیل آسمانی کتاب ہے،جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام پر نازل فرمائی ہے،یہ سریانی زبان میں نازل ہوئی اور اس کو سترہ زبانوں میں پڑھا گیا ہے۔’’المواہب‘‘ میں یہ سب
Flag Counter