Maktaba Wahhabi

676 - 871
باب الباء بحار القرآن: یہ ابو عبیدہ معمر بن مثنیٰ بصری لغوی رحمہ اللہ (المتوفی: ۲۱۰ھ؁) اور شیخ عزالدین عبدالعزیز بن عبدالسلام رحمہ اللہ (المتوفی: ۶۶۰؁ھ) کی تالیف ہے۔ بحث التعارض في الآیتین: یہ دو آیتوں میں تعارض کی بحث ہے۔پہلی آیت: ﴿اِِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا﴾ اور دوسری آیت: ﴿وَ یَقْتُلُوْنَ النَّبِیّٖنَ﴾ ہے۔یہ بحث علماے مصر اور یعقوب اصفر القرمانی رحمہ اللہ کے درمیان ہوئی۔یعقوب اصفر کرمانی کا اس موضوع پر ایک رسالہ ہے،جو اس کی فضیلت اور تبحر علمی پر دلالت کرتا ہے۔ بحث الفاضل التاشکندي والمولی أبي السعود: یہ بحث فاضل تاشکندی رحمہ اللہ اور مولیٰ ابی السعود رحمہ اللہ کے درمیان فرمانِ باری تعالیٰ: ﴿اُولٰٓئِکَ عَلٰی ھُدًی مِّنْ رَّبِّھِم﴾ میں موجود استعارہ تمثیلیہ پر ہوئی۔چنانچہ تاشکندی رحمہ اللہ نے سعد رحمہ اللہ (الدین تفتازانی) کے موقف کو راجح قرار دیا ہے،جبکہ ابو السعود رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر میں طرفین کے کلام کی تنقیح اور تہذیب کے بعد سید (شریف جرجانی) کا مسلک اختیار کیا۔ان دونوں کے درمیان یہ مباحثہ پانچ گھنٹے جاری رہا۔اہلِ علم کا اتفاق ہے کہ یہ سعدین فاضلین کے درمیان ایک عظیم الشان بحث ہے۔ بحث سري الدین المصري ومصطفٰی أفندي الأعرج الرومي: یہ بحث سری الدین المصری اور مصطفی افندی اعرج رومی رحمہما اللہ کے درمیان فرمانِ باری تعالیٰ: ﴿یَّرَوْنَھُمْ مِّثْلَیْھِمْ رَاْیَ الْعَیْنِ﴾ میں ہوئی۔یہ بحث شیخ الاسلام معید رحمہ اللہ کی مجلس میں ہوئی کہ قاضی بیضاوی رحمہ اللہ نے یہ جائز قرار دیا ہے کہ فرمانِ باری تعالیٰ: ﴿قَدْ کَانَ لَکُمْ اٰیَۃٌ فِیْ فِئَتَیْنِ الْتَقَتَا فِئَۃٌ تُقَاتِلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَ اُخْرٰی کَافِرَۃٌ یَّرَوْنَھُمْ مِّثْلَیْھِمْ رَاْیَ الْعَیْنِ وَ اللّٰہُ یُؤَیِّدُ بِنَصْرِہٖ مَنْ یَّشَآئُ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَعِبْرَۃً لِّاُولِی الْاَبْصَار﴾ [آل عمران: ۱۳] میں’’لکم‘‘ کا خطاب مشرکین قریش کے لیے ہو یا یہودیوں کو خطاب ہو یا مومنوں کو۔اسی
Flag Counter