Maktaba Wahhabi

777 - 871
باب الذال المعجمۃ ذخیرۃ الفقر في تفسیر سورۃ العصر: یہ شیخ شمس الدین محمد بن امیر الحاج الحلبی الحنفی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔مولف نے اس کو قدس میں ۷۸۶؁ھ کو مکمل کیا۔ ذخیرۃ القصر في تفسیر سورۃ العصر: پہلے اس کا ذکر ہو چکا ہے۔ ذیل التنزیل: تفسیر جلالین کی طرح مختصر تفسیر ہے،جس کو مولف نے شعبان کے آغاز میں ۱۰۸۴؁ھ میں مکمل کیا۔ باب الراء المہملۃ رد المتشابہ إلی المحکم: یہ شیخ محمد بن احمد اللبان الاشعری المصری رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۴۹ھ) کی تالیف ہے،اس کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے:’’أما بعد حمدا للّٰہ الواحد بذاتہ وصفاتہ…الخ‘‘ مولف نے اس میں متشابہاتِ قرآن کو ذکر کیا ہے۔ الرد علی المشبہۃ: یہ فرمانِ باری تعالیٰ ﴿اَلرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوٰی﴾ کے بارے میں قاضی بدر الدین بن جماعۃ محمد بن ابراہیم الشافعی رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۳۳) کی تالیف ہے۔ راقم الحروف کا اس موضوع پر اردو زبان میں ایک رسالہ ہے،جس کا نام’’الاحتواء علیٰ مسئلۃ الاستواء‘‘ ہے۔یہ لکھنو میں طبع ہو کر منظر عام پر آ چکا ہے۔[1] رسالۃ في کون باء البسملۃ للملابسۃ: یہ خواجہ زادہ رحمہ اللہ (المتوفی: ۸۹۳؁ھ) کی تالیف ہے۔
Flag Counter