Maktaba Wahhabi

810 - 871
ایک مستقل تفسیر کی صورت اختیار کر لے اور فنِ تفسیر کے تمام فضائل و فواضل کی جامع بن جائے۔ فقیر نے اس کتاب یعنی علامہ شوکانی رحمہ اللہ کی تفسیر فتح القدیر کو پوری کوشش اور شدید حرص و رغبت کے ساتھ عرب ملک سے ایک خطیر رقم خرچ کر کے حاصل کیا۔ جمادی چند دادم جان خریدم بحمد للہ بسی ارزاں خریدم [چند بے جان پتھر (سکے) دے کر میں نے جان خرید لی،بحمد اللہ میں نے اسے نہایت سستے داموں خریدا ہے] اس تفسیر کے مولف رحمہ اللہ ایک واسطے سے میرے شیخ و استاد ہیں،میں نے ان کی تالیف کردہ کتابوں کی بہت خدمت کی ہے۔فقہ السنہ میں ان کی مختصر کتاب’’الدرر البہیۃ‘‘ کی میں نے ایک شرح لکھی ہے،جس کا نام:’’الروضۃ الندیۃ في شرح الدرر البہیۃ‘‘ رکھا۔ایک اور کتاب فارسی میں لکھی جس کا نام:’’نیل الأماني في شرح مختصر الشوکاني‘‘ رکھا،نیز’’الدرر البہیۃ‘‘ کے اصل متن کا اردو میں ترجمہ کیا اور اس کا نام’’فتح المغیث بفقہ الحدیث‘‘ رکھا۔وباللّٰہ التوفیق۔ فتح المنان في تفسیر القرآن: یہ چالیس جلدوں میں بہت ضخیم کتاب ہے۔یہ علامہ قطب الدین محمود بن مسعود شیرازی رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۱۰؁ھ) کی تالیف ہے،جو’’تفسیر علامی‘‘ کے نام سے معروف ہے۔ الفتوح الربانیۃ في دفع شبہات الکورانیۃ: یہ ایک رسالہ ہے،جو تفسیر الکورانی کے شروع میں بیضاوی کی طرف سے دیے گئے جوابات پر مشتمل ہے۔ فتوح الرحمٰن في إشارات القرآن وتفسیرہ: یہ شیخ عبدالملک الدیلمی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔اس کی ابتدا یوں ہوتی ہے:’’الحمد للّٰہ حق حمدہ…الخ‘‘ یہ بعض ان آیات کی تفسیر ہے،جن کی صوفیہ کو اپنے بعض احوال میں ضرورت ہوتی ہے۔ فتوح الغیب: یہ طیبی رحمہ اللہ کا تفسیر کشاف پر حاشیہ ہے۔ علم الفراشي والنومي: یہ علمِ تفسیر کی ایک فرع ہے۔ فرائد التفسیر: یہ ابو المحامد فصیح الدین محمد بن عمر المابرنابازی رحمہ اللہ کی تالیف ہے،جس
Flag Counter