Maktaba Wahhabi

814 - 871
گئے اور مدون کیے گئے تو ان قراء ات کو بھی ان علوم میں تحریر کر دیا گیا۔یہ ایک مخصوص فن اور منفرد علم کی شکل اختیار کر گئیں۔مشرق اور اندلس میں لوگوں نے ان کو نسلاً بعد نسل منتقل کیا،تاوقتیکہ شرق اندلس میں عامرین کے موالی میں سے ایک شخص مجاہد نام کا بادشاہ بنا۔وہ فنونِ قرآن میں سے اس فن کا اہتمام کرنے والا تھا،کیونکہ اس فن کو اس کے مولی منصور بن ابی عامر نے اخذ کیا،اس کی تعلیم میں خوب محنت کی اور اس وقت کے موجود ائمہ قراء پر اس کو پیش کیا،اس کو اس علم کا کافی ذخیرہ میسر آ گیا۔مجاہد کو اس کے بعد دانیہ اور الجزاء الشرقیہ کی امارت بھی سونپ دی گئی۔ان علاقوں میں قراء ت کا بازار گرم ہو گیا،کیونکہ مجاہد اس کے ائمہ سے تھا اور اس کے لیے وہ تمام علوم پر بالعموم اور قراء ت پر بالخصوص توجہ دیتا تھا۔اس کے عہدِ حکومت میں ابو عمرو الدانی رحمہ اللہ منظر عام پر آئے اور اس فن میں انتہا تک پہنچ گئے،ان کی معرفت اسی پر موقوف ہو گئی اور اس کی اسانید کی روایت کی طرف ان کی انتہا ہوئی۔انھوں نے اس فن پر متعدد تالیفات کیں۔لوگوں نے ان کتابوں پر اعتماد کیا اور دوسری تمام چیزوں سے منہ موڑ لیا۔ ان کی کتابوں میں سے’’کتاب التیسیر‘‘ پر لوگوں نے خاص طور پر اعتماد کیا۔پھر بعد والے زمانوں اور نسلوں میں اہلِ شاطبیہ میں سے ابو القاسم ابن فیرہ رحمہ اللہ منظر عام پر آئے اور انھوں نے ابو عمرو رحمہ اللہ کی تدوین کردہ کتابوں کی تہذیب و تلخیص کی۔انھوں نے ان تمام کتابوں کو ایک قصیدے میں نظم کیا،جس میں انھوں نے ا،ب،ج،د حروف کے ساتھ قراء کے نام ایسی ترتیب سے لکھے،جس کو انھوں نے نہایت مضبوط بنایا،تاکہ ان کو وہ اختصار آسانی سے میسر آ جائے جس کا وہ قصد کیے ہوئے تھے،تاکہ وہ نظم کی وجہ سے آسانی کے ساتھ یاد ہو جائے۔انھوں نے نہایت احسن انداز میں اس پورے فن کو اس نظم اور قصیدے میں جمع کر دیا۔لوگوں نے اس کو خود یاد کرنے اور بچوں کو اس کی تلقین کرنے کا اہتمام کیا اور اس پر اَمصار مغرب اور اندلس میں عمل جاری ہو گیا۔ علم القراء ۃ: اس علم میں کلام اللہ کے نظم کی صورتوں میں وجوہِ اختلافاتِ متواترہ کی حیثیت سے بحث ہوتی ہے۔اس علم کے اصول مقدماتِ متواترہ ہیں۔علومِ عربیہ سے اس علم کی استمداد ہوتی ہے،اس علم کی تحصیل کی غرض ضبطِ اختلافاتِ متواترہ کا ملکہ پیدا کرنا ہے اور اس علم کا فائدہ کلامِ الہٰی کو تحریف اور تغیر کے اس کی طرف راہ پانے سے بچانا ہے۔
Flag Counter