Maktaba Wahhabi

848 - 871
فضائلِ قرآن،اس کے حفظ پر برانگیخت کرنا،اس کو پڑھانا،وہ عربی زبان سیکھنا،جس کے ساتھ دقیق معانی معلوم ہوں اور ہر حرف (قراء ت) جس کو ائمہ عشرہ میں سے کسی نے پڑھا اور ان کے سلف نے ہم اخلاف کی طرف اپنی قراء توں کو متصل سندوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا،ان سب چیزوں کا بھی ذکر کر دوں۔ علم مشکل القرآن: یہ علم تفسیر کی ایک فرع ہے۔ مشکلات التفاسیر: یہ علامہ قطب الدین محمد الشیرازی رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۱۰؁ھ) کی تالیف ہے۔ مشکلات القرآن: یہ ابو محمد مکی بن ابی طالب القیسی رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۳۷؁ھ) کی تالیف ہے۔نیز شیخ ابو محمد عبداللہ بن مسلم بن قتیبہ الدینوری رحمہ اللہ کی بھی اس نام سے ایک تالیف ہے،اس کا آغاز یوں ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ الذي نہج لنا سبل الرشاد…الخ‘‘ مصادر القرآن: یہ ابراہیم بن الیزیدی رحمہ اللہ (المتوفی: ۳۲۵؁ھ) اور یحییٰ بن زیاد الغراء رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۰۷؁ھ) کی تالیف ہے۔ المصباح الزاہر في القراء ات العشرۃ البواہر: یہ ابو الکرم مبارک بن حسن السہروردی البغدادی رحمہ اللہ (المتوفی: ۵۰۵؁ھ) کی تالیف ہے۔جعبری رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ ابن قبیطی رحمہ اللہ کے اصحاب اس کو تقریباً پانچ سو طریق سے روایت کرتے ہیں۔ مصطلح الإشارات في القراء ات الزائدۃ المرویۃ عن الثقات الثلاثۃ عشر: یہ شیخ امام نور الدین علی بن عثمان القاصح القدوری رحمہ اللہ (المتوفی: ۸۰۱؁ھ) کی تالیف ہے،اس کی ابتدا ان الفاظ کے ساتھ ہوتی ہے:’’الحمد للّٰہ الذي جعل القرآن لأہلہ شرفا ونورا…الخ‘‘ تفسیر المظھري: یہ عربی تفسیر ہے،اس کی چار ضخیم جلدیں ہیں اور یہ فقہ و تصوف کی زبان پر ہے۔مولف نے قراء ت و اعراب پر بھی کلام فرمایا ہے۔اس کا ماخذ تفسیر بغوی اور تفسیر بیضاوی ہے۔یہ قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔مولف کے اس کا نام:
Flag Counter