Maktaba Wahhabi

853 - 871
أکرمنا بکتابہ المنزل…الخ‘‘ پھر اس پر مولف نے مختصر ضمیمہ لکھا۔ المکرر في ما تواتر من القراء ات السبع وتحرر: یہ سراج الدین عمر بن قاسم بن محمد الانصاری المقری المشہور بہ النشار رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔مولف نے’’البرر الزاہرۃ‘‘ میں یہ ذکر کیا ہے کہ انھوں نے اس کو پہلے قراء اتِ سبعہ پر تالیف کیا،اس کو مفید پا کر پھر اس کتاب کو تصنیف کیا،اس کا آغاز یوں ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ أحسن حمدہ،وصلواتہ علی محمد خیر خلقہ…الخ‘‘ علم المکي والمدني: یہ علمِ تفسیر کی ایک فرع ہے۔ ملاک التأویل: یہ فنونِ تفسیر پر شیخ امام ابو جعفر احمد بن ابراہیم بن الزبیر الغرناطی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔اس میں انھوں نے’’کتاب الحصکفي‘‘ کی تلخیص کی ہے اور اس پر کچھ اضافے کیے ہیں۔ ملتقط المعالم: یہ تفسیر پر ایک تالیف ہے۔ علم مناسبات الآیات والسور: یہ بھی علمِ تفسیر کی ایک فرع ہے۔ منافع القرآن: یہ امام شافعی،تمیمی الحکیم اور شیخ محی الدین عبدالرحیم بن علی بن اسحاق بن مروان القرشی البونی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔اس کی ابتدا کچھ اس طرح ہے:’’الحمد للّٰہ الذي أجری علیٰ ألسنتنا الضعیفۃ کتابہ العظیم…الخ‘‘ مولف نے ہر مسئلے کے لیے وہ کچھ تحریر کیا،جو آیات میں اس کے ساتھ مخصوص ہے اور جو انھوں نے اربابِ روایات سے اخذ کیا ہے۔اس میں ایک مختصر کتاب بھی ہے،جو امام جعفر بن محمد الصادق رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ منبع عیون المعاني: یہ چار جلدوں میں ایک ضخیم تفسیر ہے،جو شیخ مبارک بن شیخ خضر ناگوری اکبر آبادی والد شیخ ابو الفیض فیضی رحمہ اللہ کی تالیف ہے،جو ۱۰۰۱ھ؁ میں فوت ہوئے اور آگرہ میں دفن ہوئے۔باوجود اس کے کہ ان کی قوتِ حافظہ کمزور ہو چکی تھی انھوں نے یہ تفسیر قلم بند کی اور عبارت میں ایک تسلسل پیدا کیا۔پھر اس کے کاتب نے اسے تحریر کی
Flag Counter