Maktaba Wahhabi

14 - 82
’’بے شک جنت میں ایسے کمرے ہیں جن کا ظاہر باطن سے نظر آئے گا اور باطن ظاہر سے نظر آئے گاان کمروں کو اللہ رب العزت نے اس شخص کے لیے تیار کیا ہے جو کھانا کھلائے اور نرمی سے کلام کرے اور مسلسل روزے رکھے اور جب لوگ سوئے ہوئے ہوں تو نماز پڑھے۔‘‘ ۳۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((عَلَیْکَ بِحُسْنِ الْخُلُقِ وَطُوْلِ الصَّمْتِ فَوَ الَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ مَا تَجَمَّلَ الْخَلَائِقُ بِمِثْلِہِمَا)) [1] ’’لازم پکڑو اچھے اخلاق کو اور زیادہ تر خاموش رہنے کو ۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے مخلوق کے لیے ان دونوں چیزوں سے بڑھ کر خوبصورتی والی کوئی چیزنہیں۔‘‘ ۴۔ ((اَلصَّمْتُ إِلَّا مِنْ خَیْرٍ۔))[2] ’’خیر کے علاوہ ہر شے سے خاموشی اختیار کرو۔‘‘ ۵۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صَمَتَ نَجَا)) [3] ’’جو خاموش رہا وہ نجات پا گیا۔‘‘ ۶۔ احنف سے مروی ہے کہ: ((جَنِّبُوْا مَجَالِسَنَا ذِکْرَ النِّسَائِ وَالطَّعَامِ إِنِّیْ أُبْغِضُ الرَّجُلَ یَکُوْنَ وَصَّافًا لِفَرْجِہٖ وَبَطْنِہٖ۔)) ’’ہماری مجالس کو عورتوں اور کھانے کے تذکرے سے پاک رکھو۔ میں ایسے شخص کو نا پسند سمجھتا ہوں جو شرمگاہ اور پیٹ کے متعلقہ گفتگوکرتا ہے ۔ ‘‘ ۶۔تلاوت قرآن: ۱۔ سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ (( إِذَا دَخَلَ الْبَیْتَ نَشَرَ الْمُصْحَفَ قَرَأَ فِیْہِ۔)) ’’جب
Flag Counter