Maktaba Wahhabi

46 - 82
دوسری فصل: معلم قرآن کی علمی صفات وہ صفات اور خصایص جن کی معرفت معلم قرآن کے لیے ضروری ہے۔ ان میں سے ایک علوم اسلامیہ سے مزین ہونا ہے تاکہ وہ اپنے تعلیمی فرایض کو بحسن و خوبی انجام دے سکے اور طلبا کو حالات کے تقاضوں کے مطابق تیار کرسکے اور معاشرے میں نمایاں کردار ادا کرسکے۔ اس فصل میں ہم ان علمی خصایص کو بیان کریں گے، جن کا معلم میں پایا جانا انتہائی اہم ہے۔ ۱… بنیادی علوم شرعیہ کی استعداد معلم قرآن کے لیے ضروری ہے کہ وہ مجرد حفظ قرآن پر اکتفا کرنے کی بہ جائے شرعی علوم کا بھی علم حاصل کرے اور اپنے اسلاف ’کبا رعلما و قراے کرام‘ کے نقش قدم پر چلے، جو متعدد علوم و فنون کے ماہر اور عالم ہوا کرتے تھے۔ اہل علم نے متعدد علوم و فنون کا تذکرہ کیا ہے، جن سے قاری قرآن کو مسند قراء ت پر براجمان ہونے سے پہلے مزین ہونا چاہیے۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے: ۱۔علم العقیدۃ: یہ وہ پہلا شرعی علم ہے جس سے ہر مدرس کو مزین ہونا چاہیے تاکہ وہ علیٰ وجہ البصیرت اپنے رب کی بندگی بجا لاسکے اور دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کرسکے۔ اہل علم فرماتے ہیں: ’’کسی شخص کے لیے یہ جایز نہیں ہے کہ وہ دینی عقاید کی پختگی اور ان کی مکمل تعلیم
Flag Counter