Maktaba Wahhabi

43 - 140
مبادیات علم الرسم تعریف علم الرسم سے مراد وہ علم ہے جس کے ذریعے رسم قیاسی کے اصولوں سے مصاحف عثمانیہ کی مخالفت کا علم ہو جاتا ہے۔ موضوع علم الرسم کا موضوع حذف و زیادت اور فصل و وصل وغیرہ کے اعتبار سے مصاحف عثمانیہ کے حروف ہیں۔ مدون (واضع) علم الرسم کو مختلف شہروں کے علماء کرام نے مدون کیا ہے۔ إسم اس علم کا نام ’علم الرسم‘ یا ’خط اصطلاحی‘ ہے۔ مصدر علم الرسم کا مصدر کاتبین وحی کونبی کریم کی ہدایات، مصاحف عثمانیہ اور مصاحف عثمانیہ سے نسخ کردہ دیگرمصاحف ہیں۔
Flag Counter