Maktaba Wahhabi

46 - 140
باب الحذف حذف کا لغوی معنی اسقاط و إزالہ ہے اور مصاحف عثمانیہ میں تین طرح کا حذف وارد ہوا ہے۔ (1) حذف اشارہ (2) حذف اختصار (3) حذف اقتصار حذف اشارہ: اس سے مراد ایسا حذف ہے جو بعض قراء ات کے موافق ہوتا ہے۔ مثلاً وإذ وعدنا میں حذف الف اور اثبات الف کے ساتھ دو قراء ات پائی جاتی ہیں، اور رسم میں ایک قراء ت کی موافقت کرتے ہوئے حذف الف کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ تاکہ حذف والی قراء ت کی طرف اشارہ ہوسکے۔ حذف اشارہ میں یہ شرط نہیں ہے کہ مشار الیہ قراء ت متواترہ ہو، وہ قراء ت شاذہ بھی ہوسکتی ہے۔ کیونکہ اس امر کا احتمال ہے کہ کتابت مصاحف کے وقت وہ قراء ت غیر شاذہ ہو۔ حذف اختصار اس سے مراد ایسا حذف ہے جو کسی ایک کلمہ کے ساتھ مختص نہ ہو بلکہ اس کلمہ کی جنس کے مماثل تمام کلمات پر نافذ ہوتا ہو جیسے جمع سالم کے الف کا حذف مثلاً الْعَــٰلَمِینَ،
Flag Counter