Maktaba Wahhabi

50 - 140
(1) جمع مذکر سالم کے الف کا حذف جمع مذکر سالم اور اس کے ملحقات کے الف کو حذف کرنے پر شیخین کا اتفاق ہے۔ جب کہ وہ مہموز، منقوص اور محذوف النون نہ ہو، اس کے بعد متصل تشدید نہ ہو اور اس کا مفرد، یا فَعَّالٌ، فَعَالِیٌّ یا فَعَّالِیٌّ کے وزن پر نہ آتا ہو جیسے الْعَـٰلَمِینَ، الصَّـٰلِحِینَ، اللَّـٰعِنُونَ، الْمُجَــٰھِدِین، مُتَقَــٰبِلِینَ، لَحَـٰــفِظُونَ وغیرہ امام ابوداؤد نے اس قاعدے سے دَٰخِرِینَ (غافر) کو مستثنیٰ کیا ہے اور بعض متاخرین نے امام دانی کے حوالے سے ایسے ایسے کلمات مستثنی کردیئے ہیں جو قلیل الاستعمال ہیں۔ مثلاً: لَجَـٰعِلُونَ، مُتَشَـٰـکِسُونَ، الْغَـٰفِرِینَ، حَـٰسِبِینَ۔ اِسی طرح کَـٰــتِبِینَ(الانفطار) کے رسم پر مصاحف میں اختلاف پایا جاتا ہے، اکثر مصاحف میں بحذف الالف مرسوم ہے اور اسی پر عمل ہے۔ اگر جمع مذکر سالم مہموز الفاء ہو جیسے ئَ امِنِینَ، ئَ اخَرِینَ تو اس کا بیان آگے باب الھمزہ میں آئے گا۔ اگر مہموز العین ہو جیسے خَآئِفِینَ، قَآئِلُونَ، لِّسَّآئِلِینَ تو بعض مدنی اور عراقی مصاحف میں حذف الف کے ساتھ مرسوم ہے، جبکہ دیگر تمام مصاحف میں اثبات الف کے ساتھ لکھا ہوا ہے۔ اور اسی پر عمل ہے سوائے التَّــٰٓــئِبُونَ، السَّــٰٓـئِحُونَ، اور وَالصَّـٰـــئِٓمِینَ کے ، ان تینوں کلمات کو امام ابوداؤد کے مذہب پر حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ اگر مہموز اللام ہو جیسے وَالصَّٰبِئِینَ، وَالصَّٰـٰبِؤنَ، خَـٰسِئِینَ، لَخَطِئِینَ، خَـٰطِئِینَ، (الْخَـٰطِؤنَ، مِنَ الْخَاطِئِینَ، اور فَمَالِؤنَ تو امام ابوداؤد سے
Flag Counter