Maktaba Wahhabi

57 - 140
(5)عجمی اسماء کے الف کا حذف عجمی اسماء سے مراد ایسے نام ہیں جو تین حروف سے زائد ہیں اور قرآن مجید میں وارد ایسے اسماء کی تعداد اکیس (21) ہے۔ ان اسماء کی دو اقسام ہیں۔ 1جو کثیر الاستعمال ہیں ان کی تعداد نو (9) ہے۔ إِبْرٰھِیمَ ،وَإِسْمٰعِیلَ، وَإِسْحٰقَ، عِمْرٰنَ، وَھَـٰـرُونَ، لُقْمٰنَ، وَسُلَیْمٰنَ، وَدَاوُودَ، وإِسْرَ ٰٓئیلَ 2جو قلیل الاستعمال ہیں ان کی تعداد بارہ (12) ہے۔ طَالُوتَ، جَالُوتَ، یَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ، وَمِیکٰلَ، ھٰرُوتَ وَمَـٰـرُوتَ، وَقٰرُونَ، وَھٰمٰنَ، وَإِلْیَاسَ، إِلْ یَاسِینَ، بَابِلَ ان اسماء کے رسم کی تفصیل درج ذیل ہے۔ ٭ إِبْرٰھِیمَ ، وَإِسْمٰعِیلَ، وَإِسْحٰقَ، عِمْرٰنَ، وَھَرُوْنَ، لُقْمٰـنَ اور وَسُلَیْمٰن َکے حذفِ الف پر اتفاق ہے۔ ٭ دَاوُودُ، طَالُوتَ، جَالُوتَ، یَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ میں اثبات الف پر اتفاق ہے۔ ٭ اِسْرٰئِ یلَ، ھَـٰرُوتَ وَمَـٰرُوتَ، اور قَـٰـرُونَ کے رسم میں مصاحف کا اختلاف ہے۔ امام ابوداؤد نے حذف الف جبکہ امام دانی نے اثبات الف کو اختیار کیا ہے۔ بعض متاخرین نے بَابِلَ، إِلْیَاسَ اور إِلْ یَاسِینَ کو ان سے ملحق کردیا ہے۔ جبکہ إِسْرٰئِ یلَ و إخوتہ میں حذف الف اور بَابِلَو إخواتہ میں اثبات الف پر عمل ہے۔
Flag Counter