Maktaba Wahhabi

7 - 140
عرضِ مؤلف تمام تعریفات اللہ رب العزت کے لیے ہیں جس نے قلم کے ذریعے انسان کو علم سکھایا اور کتابت کے ذریعے علوم و فنون کی حفاظت فرمائی۔ کتابت اپنے نتایج کے اعتبار سے علوم و فنون کی حفاظت کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ اس کے سبب علم و حکمت کے موتی نسیان و ضیاع کے حوادثات سے محفوظ رہتے ہیں۔ کتابت ایک ایسا مصدر ہے کہ انسان جب نسیان کا شکار ہوجاتا ہے تو اس پر اعتماد کرتا ہے۔ کیونکہ یہ عقل و ذہن کو لاحق ہونے والے عوارض سے محفوظ رہتی ہے۔ درود و سلام ہوں آخر الزماں پیغمبر جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر، جو تمام رسولوں سے أفضل و أعلیٰ اور ان کے سردار ہیں۔ جن کی خالق کاینات نے کتاب مبین کے ساتھ مدد فرمائی ہے۔ اور رحمتیں ہوں ان کی آل پر، ان کے صحابہ پر، جو ہدایت کے علمبردار اور اندھیروں میں روشن چراغ کی مانند ہیں۔ان پر تاقیامت اللہ کی رحمت اور برکتیں نازل ہوں۔ قرآن مجید کے جلیل القدر علوم، جن سے انسان مزین ہوتا ہے، میں سے ایک علم رسم القرآن بھی ہے۔ جس میں مصاحف عثمانیہ کے رسم پر بحث کی جاتی ہے۔ یہ علم بڑا جلیل القدر اور عظیم الشان ہے کیونکہ اس کا قرآن مجید کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔ علم رسم القرآن کی اسی قدر و منزلت کے پیش نظر آیمہ کرام نے اس کے اصول و فروع کی تدوین میں بڑی شاندار اور یگانۂ روزگار کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ جن میں سے المقنع،
Flag Counter