Maktaba Wahhabi

96 - 140
زیادت واؤ کا بیان شیخین نے أُوْلُواْ اور أُوْلِی جیسے بھی آئیں، أُوْلَـٰـتِ(الطلاق) أُوْلَآئِ جیسے بھی آئے مثلاً أُوْلَآئِ تُحِبُّونَھُمْ، أُوْلَـٰٓــئِکَ عَلَیٰ ھُدًی، وَأُوْلَـٰٓئِکُمْ جَعَلْنَا میں واؤ کی زیادتی پر اتفاق ہے۔ دونوں شیخین نے سَأُوْرِیکُمْ، لَأُوْصَلِّبَنَّکُمْ (طٰہٰ، الشعرائ) میں واؤ کی زیادتی پر مصاحف کا اختلاف ذکر کیا ہے۔ امام دانی رحمۃ اللہ علیہ نے سَأُوْرِیکُم میں مدنی اور اکثر عراقی مصاحف کے حوالے سے واؤ کی زیادتی اختیار کی ہے۔ جبکہ امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ نے لَأُصَلِّبَنَّکُمْ میں سورۃ اعراف کے لفظ اور مدنی مصاحف کی موافقت میں ترک واؤ کو اختیار کیا ہے اور اسی پر عمل ہے۔
Flag Counter