Maktaba Wahhabi

111 - 260
عَنْ جُبَیْرٍرضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( اَبْشِرُوْا فَاِنَّ ہٰذَا الْقُرْآنَ طَرْفُہٗ بِیَدِ اللّٰہِ وَ طَرْفُہٗ بِاَیْدِیْکُمْ فَتَمَسَّکُوْا بِہٖ فَاِنَّکُمْ لَنْ تَہْلِکُوْا وَ لَنْ تَضِلُّوْا بَعْدَہٗ اَبَدًا۔ رَوَاہُ الطَّبَرَانِیُّ [1] (صحیح) حضرت جبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’یقینا اس قرآن کا ایک سرا اللہ کے ہاتھ میں ہے اور دوسرا تمہارے ہاتھ میں۔ اسے مضبوطی سے تھامے رکھنا ، اسے تھامنے کے بعد کبھی ہلاک ہوگے نہ گمراہ ہوگے۔‘‘ اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 35: قرآن مجید ابدی معجزہ ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((مَا مِنَ الْاَنْبِیَائِ نَبِیٌّ اِلاَّ اُعْطِیَ مِنَ الْاٰیَاتِ مَا مِثْلُہٗ اٰمَنَ عَلَیْہِ الْبَشَرُ وَ اِنَّمَا کَانَ الَّذِیْ اُوْتِیْتُ وَحْیًا اَوْحَاہُ اللّٰہُ اِلَیَّ فَارْجُوْ اَنْ اَکُوْنَ اَکْثَرُہُمْ تَابِعًا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تمام انبیاء کو ایسے معجزات دیئے گئے جنہیں دیکھ کر (اس زمانہ کے ) لوگ ایمان لائے لیکن مجھے جو معجزہ دیا گیا ہے وہ قرآن ہے جو بذریعہ وحی دیا گیا (جس سے قیامت تک لوگ متاثر ہوتے رہیں گے لہٰذا) مجھی امید ہے کہ قیامت کے روز مجھ پر ایمان لانے والے تعداد میں سب سے زیادہ ہوں گے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter