Maktaba Wahhabi

134 - 260
رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے زمانہ میں آیت سجدہ تلاوت کی تو سارے لوگوں نے سجدہ تلاوت کیا ان میں سے کچھ لوگ سوار تھے بعض نے زمین پر سجدہ کیااور سواروں نے اپنے ہاتھ پر سجدہ کیا۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 89: سجدہ تلاوت کی مسنون دعا یہ ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ کَانَ النَّبِیُّا یَقُوْلُ فِیْ سُجُوْدِ الْقُرْآنِ بِاللَّیْلِ ((سَجَدَ وَجْہِیَ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَ شَقَّ سَمْعَہٗ وَ بَصَرَہٗ بِحَوْلِہٖ وَ قُوَّتِہٖ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قیام اللیل کے دوران جب سجدہ تلاوت کرتے تو فرماتے ’’میرے چہرے نے اس ہستی کو سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا اور اپنی طاقت و قدرت سے اس میں کان اور آنکھیں بنائیں۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: سجدہ تلاوت کرتے وقت اللہ اکبر کہنا چاہئے۔ مسئلہ 90: سجدہ تلاوت کے بعد اللہ اکبر کہہ کر سرا ٹھانا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 91: سجدہ تلاوت کے بعد ’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ ‘‘ کہہ کر سلام پھیرنا سنت سے ثابت نہیں۔
Flag Counter