Maktaba Wahhabi

135 - 260
فَضْلُ تَعَلَّمِ الْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ قرآن مجیدسیکھنے کی فضیلت مسئلہ 92: قرآن مجید کا علم سیکھنے والاشخص دوسرے تمام علوم سیکھنے والے لوگوں سے افضل ہے۔ عَنْ عُثْمَانَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ : خَیْرُکُمْ مَّنْ تَعََلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہٗ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’تم میں سے بہتروہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیاہے۔ وضاحت : قرآن مجید سیکھنے سے مراد اس کے تمام علوم ہیں۔ قراء ت،تجوید،ترجمہ، تفسیر اور تحفیظ وغیرہ۔واللہ اعلم بالصواب! مسئلہ 93: قرآن مجید کا علم سیکھنے کے لئے جو شخص گھر سے نکلتاہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرمادیتے ہیں۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم مَنْ سَلَکَ طَرِیْقًا یَلْتَمِسُ فِیْہِ عِلْمًا سَہَّلَ اللّٰہُ لَہٗ بِہٖ طَرِیْقًا اِلَی الْجَنَّۃِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جوشخص علم دین سیکھنے کے لئے سفرکرے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرمادیتے ہیں۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 94: قرآن مجید سیکھنے والے کو اللہ تعالیٰ درج ذیل چار نعمتوں سے نوازتے ہیں۔ 1 ان پر سکینت نازل کی جاتی ہے۔
Flag Counter