Maktaba Wahhabi

144 - 260
یَلْحَقُہُ مِنْ بَعْدَ مَوْتِہٖ ))۔ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (حسن) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’انسان کے مرنے کے بعد اس کے اعمال اور اس کی نیکیوں میں سے جو چیزیں اسے نفع پہنچاتی ہیں وہ یہ ہیں،علم،جو اس نے دوسروں کو سکھایا اور پھیلایا،نیک اولاد،جو اس نے اپنے پیچھے چھوڑی،قرآن کے علم کا کسی کو وارث بنایا،مسجد تعمیر کی،مسافروں کے لئے قیام گاہ تعمیر کی،ہر(کنواں یانلکاوغیرہ)جاری کی اور،صدقہ جو اپنے مال سے اپنی زندگی اور صحت کی حالت میں نکالا۔یہ تمام چیزیں انسان کے مرنے کے بعد اسے فائدہ پہنچاتی ہیں۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیاہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( اِذَا مَاتَ الْاِنْسَانُ اِنْقَطَعَ عَنْہُ عَمَلُہٗ اِلاَّ مِنْ ثَلاَ ثَۃٍ اِلاَّ مِنْ صَدَقَۃٍ جَارِیَۃٍ اَوْ عِلْمٍ یُنْتَفَعُ بِہٖ اَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ یَدْعُوْلَہٗ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب انسان مرتا ہے تو اس کے عمل کا سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے البتہ تین چیزوں کا ثواب جاری رہتا ہے ف صدقہ جاریہ ق علم ، جس سے دوسرے لوگ فائدہ اٹھائیں اور ك نیک اولاد جو (اپنے والدین کے لئے) دعا کرے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 117: اپنی اولاد کو قرآن مجید سکھانے والے والدین کو قیامت کے روز دو ایسے قیمتی لباس پہنائے جائیں گے جن کے سامنے دنیا و مافیہا کی ساری دولت ہیچ ہوگی۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر132، 133کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
Flag Counter