Maktaba Wahhabi

145 - 260
فَضْلُ حِفْظِ الْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ عَنْ ظَہْرِ الْقَلْبِ قرآن مجیدیاد کرنے کی فضیلت مسئلہ 118: جس شخص کو جتنا زیادہ قرآن یاد ہوگا جنت میں اس کے درجات اتنے ہی زیادہ بلند ہوں گے۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ : (( یُقَالُ۔ ۔۔یَعْنِیْ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ۔۔۔اِقْرَأْ وَارْتَقِ وَرَتِّلْ کَمَا کُنْتَ تُرَتِّلُ فِیْ الدُّنْیَا فَاِنَّ مَنْزِلَتَکَ عِنْدَ آخِرِ آیَۃٍ تَقْرَأُ بِہَا))۔رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (حسن) حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’(قیامت کے روز) صاحب قرآن سے کہا جائے گاقرآن مجید پڑھ اور(درجات)چڑھتا جااور اسی طرح ٹھہر ٹھہر کر پڑھ جس طرح تو دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھتاتھاتیرا درجہ وہاں ہے جہاں تیری آخری آیت ختم ہوگی۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 119: قرآن مجید زبانی یاد کرنے والے کی جنت میں تاج پوشی کی جائے گی۔ اس کے داہنے ہاتھ میں جنت کی بادشاہت کا پروانہ اور بائیں ہاتھ میں ہمیشگی کاپروانہ عطا کیا جائے گا۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 132، 133کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 120: زبانی قرآن مجید یاد کرنے والا قیامت کے روز معزز فرشتوں کی صف میں ہوگا۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر44کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
Flag Counter