Maktaba Wahhabi

147 - 260
کس لے اور دن رات اسے پڑھتارہے تو اسے یادر ہتاہے اور اگر ایسا نہ کرے تو بھول جاتاہے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 123: اگرکوئی شخص آیت بھول جائے تو اسے یوں کہنا چاہئے’’میں فلاں آیت بھلادیاگیا۔‘‘ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللّٰه عنہ یَقُوْلُ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ (( بِئْسَمَا لِلرَّجُلِ اَنْ یَّقُوْلَ نَسِیْتُ سُوْرَۃَ کَیْتَ وَکَیْتَ اَوْ نَسِیْتُ آیَۃَ کَیْتَ وَکَیْتَ بَلْ ہُوَ نُسِّیَ۔ ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سناہے کہ کسی آدمی کے لئے یوں کہنا بہت براہے کہ میں فلاں آیت بھول گیابلکہ یوں کہناچاہئے میں فلاں ایت بھلادیا گیا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَسْتَمِعُ قِرَائَ ۃَ رَجُلٍ فِیْ الْمَسْجِدِ فَقَالَ (( رَحِمَہُ اللّٰہُ لَقَدْ اَذْکَرَنِیْ آیَۃً کُنْتُ اُنْسِیْتُہَا )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ایک آدمی کی تلاوت سن رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اللہ تعالیٰ اُس پر رحم فرمائے!اس نے مجھے ایک آیت یاد دلادی جو میں بھلا دیا گیاتھا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ وضاحت: اگریوں کہاجائے’’میں نے آیت بھلادی۔‘‘تو اس سے قرآن مجید سے غفلت اور لاپرواہی ثابت ہوتی ہے،لہٰذا ایسا کہنے سے منع فرمایاگیاہے۔ مسئلہ 124: غفلت کی وجہ سے قرآن مجید یاد کرکے بھلا دینے کی سزا۔ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِی الرُّؤْیَا قَالَ ((أَمَّا الَّذِیْ یُثْلَغُ رَأْسُہٗ بِالْحَجَرِ فَاِنَّہُ الرَّجُلُ یَأْخُذُ الْقُرْآنَ فَیَرْفِضُہٗ وَ یَنَامُ عَنِ الصَّلاَۃِ الْمَکْتُوْبَۃِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[3] حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ خواب کی حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جو شخص قرآن یاد کرکے بھلادیتاہے اور فرض نماز پڑھے بغیر سوجاتاہے اس کا سرپتھر سے کچلاجارہاتھا۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیاہے۔
Flag Counter