Maktaba Wahhabi

150 - 260
مجھے حکم دیاہے کہ میں تمہارے سامنے سورہ البینہ تلاوت کروں۔‘‘حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’کیا اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میرا نام لیاہے؟‘‘رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ہاں!‘‘ابی بن کعب رضی اللہ عنہ (یہ سن کر خوشی سے )رونے لگے۔اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ وضاحت : یادرہے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ تمام قراء کرام رحمہم اللہ کے استاد تھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے عہد خلافت میں نماز تراویح باجماعت اداکرنے کے لئے انہیں ہی امام مقرر فرمایاتھا۔ مسئلہ 128: دوسروں سے قرآن مجید سننا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پسند فرماتے تھے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر273کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 129: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک دوسرے سے ملاقات کے وقت اچھی قراء ت کرنے والے صحابہ سے قرآن مجید سنتے اور ان کی حوصلہ افزائی فرماتے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر289کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 130: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت سالم رضی اللہ عنہ کی خوش الحان تلاوت کا ذکر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو دونوں کھڑے ہو کر حضرت سالم رضی اللہ عنہ کی تلاوت سنتے رہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 292کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 131: ایک صحابی کی تلاوت آپ صلی اللہ علیہ وسلم غور سے سن رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بھولی ہوئی آیت یاد آگئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے دعا فرمائی۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 123کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
Flag Counter