Maktaba Wahhabi

186 - 260
فَضْــــــلُ بَعْضِ اٰیَاتِ الْقُرْاٰنِیَّــــۃِ بعض قرآنی آیات کی فضیلت (1) فَضْلُ ﴿ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴾(1: 1-7) ’’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ‘‘کہنے کی فضیلت مسئلہ 208: جس کھانے کو ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ پڑھ کر کھایا جائے اس میں برکت پڑ جاتی ہے۔ ﴿ تَبٰرَکَ اسْمُ رَبِّکَ ذُوالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ ،﴾ (78:55) ’’تیرے رب ذوالجلال والاکرام کا نام بڑی برکت والا ہے۔‘‘ (سورہ الرحمن ، آیت نمبر78) عَنْ وَحْشِیٌّ رضی اللّٰه عنہ اَنَّہُمْ قَالُوْا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِنَّا نَأْکُلُ وَلاَ نَشْبَعُ قَالَ فَلَعَلَّکُمْ تَاْکُلُوْنَ مُتَفرِّقِیْنَ ؟ قَالُوْا نَعَمْ ! قَالَ فَاجْتَمِعُوْا عَلٰی طَعَامِکُمْ وَاذْکُرُوْا اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْہِ یُبَارَکْ لَکُمْ فِیْہِ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (حسن) حضرت وحشی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ہم کھانا کھاتے ہیں لیکن سیر نہیں ہوتے۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا’’شاید تم لوگ الگ الگ کھانا کھاتے ہو؟‘‘انہوں نے عرض کیا’’ہاں!یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کھانا اکٹھے کھایا کرو اور اس پر اللہ کا نام لے لیاکرواللہ تعالیٰ تمہارے کھانے میں برکت ڈال دی ں گے۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیاہے۔
Flag Counter