Maktaba Wahhabi

201 - 260
مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔ عَنْ سَعْدٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((دَعْوَۃُ ذِی النُّوْنِ اِذْ دَعَا رَبَّہٗ وَ ہُوَ فِیْ بَطْنِ الْحُوْتِ ] لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ٓ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّّٰلِمِیْنَ(87:21) [ فَاِنَّہٗ لَمْ یَدْعُ بِہَا رَجُلٌ مِسْلِمٌ فِیْ شَیْئٍ قَطُّ اِلاَّ اسْتَجَابَ اللّٰہُ لَہٗ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’مچھلی والے(یعنی حضرت یونس علیہ السلام ) کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں مانگی تھی’’تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں تو (ہر خطا سے) پاک ہے میں ظالموں میں سے ہوں۔‘‘کے واسطے سے جب بھی کوئی مسلمان دعا کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے قبول فرماتا ہے۔‘‘ (سورہ انبیاء ، آیت نمبر87)اسے احمد اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭ (10) فَضْلُ ﴿ ہُوَ الْاَوَّلُ وَالْآخِرُ…﴾(3:57) ’’ ہُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ…‘‘ کہنے کی فضیلت مسئلہ 235: شیطان دل میں کوئی وسوسہ پیدا کرے توسورہ حدید کی درج ذیل آیت تلاوت کرنی چاہئے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ اِذَا وَجَدْتَ فِیْ نَفْسِکَ شَیْئًا فَقُلْ ﴿ہُوَ الْاَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاہِرُ وَالْبَاطِنُ وَہُوَ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ ﴾(3:57)۔رَوَاہُ اَبُوْدَاؤُدَ[2] (حسن) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں جب تواپنے دل میں کھٹکامحسوس کرے تو یہ آیت تلاوت کر ہُوَ الْاَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاہِرُ وَالْبَاطِنُ وَہُوَ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ ’’وہی اول ہے وہی آخر ہے وہی ظاہر اور باطن ہے اور وہی ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔‘‘(سورہ الحدید،آیت نمبر3)اسے ابوداؤد نے روایت کیاہے۔ ٭٭٭
Flag Counter