Maktaba Wahhabi

236 - 260
عِقَابُ مَنْ قَرَءَ الْقُرْآنَ وَلَمْ یَعْمَلْ بِہٖ قرآن مجید پڑھنے اور اس پر عمل نہ کرنے کی سزا مسئلہ 309: جس نے فخر جتلانے یا بڑا بننے کے لئے قرآن کا علم حاصل کیا اس کے لئے آگ ہے۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((لاَ تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ لِتُبَاہُوْا بِہِ الْعُلَمَائَ وَ لاَ لِتُمَارُوْا بِہِ السُّفَہَآئَ وَ لاَ تَخَیَّرُوْا بِہِ الْمَجَالِسَ فَمَنْ فَعَلَ ذٰلِکَ فَالنَّارُ النَّارُ )) رَوَاہُ بْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’علم اس لئے حاصل نہ کرو کہ علماء پر فخر جتلاؤ یا جہلا سے جھگڑا کرو یا مجالس میں بڑے بن جاؤ ، جو شخص ایسا کرے گا اس کے لئے آگ ہے آگ۔ ‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 310: قرآن مجید پڑھنے اور اس پر عمل نہ کرنے والو ں کے ہونٹ جہنم میں آگ کی قینچیوں سے کاٹے جائیں گے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَتَیْتُ لَیْلَۃَ اُسْرِیَ بِیْ عَلٰی قَوْمٍ تُقْرَضُ شِفَاہُہُمْ بِمَقَارِیْضَ مِنْ نَارٍ کُلَّمَا قُرِضَتْ وَفَتْ فَقُلْتُ یَا جِبْرِیْلُ مَنْ ہٰٓوُلآئِ ؟ قَالَ : خُطَبَائُ اُمَّتِکَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ مَا لاَ یَفْعَلُوْنَ وَیَقْرَئُ وْنَ کِتَابَ اللّٰہِ وَلاَ یَعْمَلُوْنَ بِہٖ۔ رَوَاہُ الْبَیْہِقِیُّ[2] (حسن) حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’معراج کی رات میرا گزر ایک ایسی قوم پر ہوا جن کے ہونٹ آگ کی قینچیوں سے کاٹے جاتے اور وہ پھر صحیح سالم ہوجاتے‘‘(پھر دوبارہ کاٹے
Flag Counter