Maktaba Wahhabi

244 - 260
عِقَابُ الْاِسْتِہْزَائِ بِالْاٰیَۃِ الْقُرْاٰنِیَّۃِ قرآن مجید کی کسی آیت کا استہزاء کرنے کی سزا[1] مسئلہ 323: قرآنی آیات کا مذاق اڑانے کی سزا جہنم ہے۔ ﴿ ذٰلِکَ جَزَآؤُہُمْ جَہَنَّمُ بِمَا کَفَرُوْا وَ اتَّخَذُوْ ٓا اٰیٰتِیْ وَ رُسُلِیْ ہُزُوًا ، ﴾(106:18) ’’یہ جہنم کی سزا انہیں اس لئے دی جائے گی کہ انہوں نے کفر کیااور میری آیات اور میرے رسولوں کا مذاق اڑایا۔‘‘(سورہ الکہف،آیت نمبر106) مسئلہ 324: قرآنی آیات کا مذاق اڑانے والوں کو قیامت کے روزذلیل اور رسوا کرنے کے لئے کسی بھولی بسری چیز کی طرح نظراندازکر دیا جائے گا۔ ﴿ وَ قِیْلَ الْیَوْمَ نَنْسٰکُمْ کَمَا نَسِیْتُمْ لِقَآئَ یَوْمِکُمْ ہٰذَا وَ مَاْوٰکُمُ النَّارُ وَ مَا لَکُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ ، ذٰلِکُمْ بِاَنَّکُمُ اتَّخَذْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰہِ ہُزُوًا وَّ غَرَّتْکُمُ الْحَیٰوۃُ الدُّنْیَا فَالْیَوْمَ لَا یُخْرَجُوْنَ مِنْہَا وَ لَا ہُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ ، ﴾(45: 34-35) ’’اور ان سے کہا جائے گا آج ہم تمہیں ایسے بھلادیں گے جیسے تم نے(دنیامیں)آج کے دن کی ملاقات کو بھلادیاتھاتمہاراٹھکانہ جہنم ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں۔یہ سزاہے اس جرم کی کہ تم نے اللہ کی آیات کا مذاق اڑایااور دنیاکی زندگی نے تم کو دھوکے میں ڈالے رکھا(اور تم یہ سمجھتے رہے کہ ہماری اس بکواس کا کوئی حساب کتاب لینے والا نہیں ہے)آج کے روز انہیں نہ جہنم سے نکالا جائے گانہ ہی انہیں توبہ کی اجازت دی جائے گی۔‘‘(سورہ الجاثیہ،آیت نمبر34-35) مسئلہ 325: قرآنی آیات کا مذاق اڑانے والوں کے لئے قیامت کے روزرسوا
Flag Counter