Maktaba Wahhabi

246 - 260
صَاحِبِنَا لَمَّا ھَرَبَ مِنْھُمْ فَأَلْقَوْہُ ‘ فَحَفَرُوْا لَہٗ فَأَعْمَقُوْا فَأَصْبَحَ وَقَدْ لَفَظَتْہُ الْأَرْضُ فَقَالُوْا : ھٰذَا فِعْلُ مُحَمَّدٍ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَأَصْحَابِہٖ ‘ نَبَشُوْا عَنْ صَاحِبِنَا لَمَّا ھَرَبَ مِنْھُمْ فَأَلْقَوْہُ خَارِجَ الْقَبْرِ‘ فَحَفَرُوْا لَہٗ ، وَأعْمَقُوْا لَہٗ فِی الْأَرْضِ مَااسْتَطَاعُوْا فَأصْبَحَ وَ قَدْ لَفَظَتْہُ الْأَرْضُ فَعَلِمُوْاأَنَّہٗ لَیْسَ مِنَ النَّاسِ فَأَلْقَوْہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک عیسائی آدمی مسلمان ہوا تواس نے سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران پڑھ لی اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے (وحی کی )کتابت کرنے لگا لیکن بعد میں مرتد ہوگیا کہنے لگا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )کو تو کسی بات کا پتہ ہی نہیں ہے جو کچھ میں لکھ کر دیتاہوں بس وہی کہہ دیتے ہیں۔ اللہ نے جب اسے موت دی تو عیسائیوں نے اسے (قبر میں)دفن کردیا صبح ہوئی تو (لوگوں نے دیکھا کہ)زمین نے اسے باہر نکال پھینکا ہے عیسائیوں نے کہا یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )اور ان کے ساتھیوں کا کام ہے چونکہ وہ ان کے دین سے بھاگ کر آیا ہے لہذا انہوں نے اس کی قبر کھود کر لاش باہرنکال پھینکی ہے عیسائیوں نے اس کے لئے دوبارہ (نئی )قبر کھودی اوراسے (پہلے کی نسبت )بہت گہر صلی اللہ علیہ وسلم بنایا اور( لاش کو دوبارہ دفن کردیا)جب صبح ہوئی تو (لوگوں نے دیکھا کہ)زمین نے اسے پھر باہر نکال پھینکا ہے عیسائیوں نے پھر الزام لگا یا یہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )اور ان کے ساتھیوں کا کام ہے چونکہ وہ ان کے دین سے بھاگ کر آیا ہے لہٰذا انہوں نے اس کی قبر کھود کر لاش باہر نکال پھینکی ہے عیسائیوں نے (تیسری مرتبہ )اس کے لئے قبر کھودی اور اتنی گہری بنائی جتنی گہری وہ بنا سکتے تھے۔ صبح ہوئی تو( لوگوں نے دیکھا کہ)زمین نے اسے پھر نکال باہر پھینکا ہے تب انہیں یقین ہوگیا کہ یہ مسلمانوں کا کام نہیں ہے (بلکہ اللہ کا عذاب ہے)چنانچہ عیسائیوں نے اس کی لاش ایسے ہی چھوڑ دی۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter