Maktaba Wahhabi

136 - 132
قدر قراء ات باقی رکھی گئی تھیں ، وہ آج تواتر سے ثابت ہیں۔انہیں قراء ات پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے تمام صحابہ رضی اللہ عنہم کو جمع کیا تھا۔اور یہی وہ قراء ات ہیں جو آج قراء عشرہ سے ثابت اور ہر دور میں امت کے ہاں رائج رہی ہیں۔ ۱۱:… دور عثمان رضی اللہ عنہ میں مصحف کو ایک حرف کے مطابق ایسے رسم الخط پر لکھا گیا تھا ،جس میں یہ تمام قراء ات ِمتواتر ہ سما گئی تھیں۔ ۱۲:… سات حروف کی راجح ترین تشریح یہ ہے کہ اس سے قراء ات کی سات مختلف وجوہ اور اقسام مراد ہیں ، اس طرح کہ قرآنی کلمہ تلاوت ، طرز ادا اور لغوی اعتبارسے تو مختلف ہو، لیکن اس کے معنی اور مفہوم میں کسی قسم کا کوئی تضاذ اور اختلاف نہ ہو۔ اور ہر کلمہ میں زیادہ سے زیادہ جو طرز ادا ہو سکتی ہیں ،ان کی تعداد سات تک پہنچتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے خواستگار ہوں کہ وہ میری اس کاوش کو خالص اپنی رضا کے لئے قبول فرما لے اور اسے میرے اور سب مسلمانوں کے لئے نفع بخش بنائے۔ آمین وآخر دعوانا أن الحمد للّٰه رب العالمین، وصلی اللّٰه وسلم علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین
Flag Counter