Maktaba Wahhabi

662 - 609
من علوم القرآن التی لایطلع عليه الطّالب إلا إذا قام على هذه النقطة الجامعة التي تنفجر منها أنهار علوم كأنها نبعت من عين جموم. وإذ لم یتعرّض لها أحد من علمائنا ينبغي أولا أن نعرفها ونبین وجوهها ونذکر المعارف التي یحصل منها،حتى یتّضح موضعها في علم الدّین،ویستبین نفعها لطلاب الطمأنينة والیقین." [1] 26۔مفردات القرآن مفردات القرآن مولانا فراہی رحمہ اللہ کی ان کتابوں میں سے ہے جنہیں قرآ ن فہمی میں بنیاد کا درجہ حاصل ہے،اس کتاب کے سببِ تالیف اور دائرہ کا ر کے متعلّق مولانا دیباچہ میں لکھتے ہیں: "أما بعد!فهذا کتاب في مفردات القرآن،جعلته مما نحول إليه في کتاب 'نظام القرآن'،لکیلا نحتاج إلى تکرار بحث المفردات إلا في مواضع یسیرة یکون فيها الصّحیحُ غیر المشهور،فنذکر بقدر ما تطمئنّ به القلوب السّليمة. ولا نورد في هذا الکتاب من الألفاظ إلا ما یقتضي بیانًا وإیضاحًا،إمّا لبناء فهم الکلام أو نظمه عليه،فإن الخطأ ربما یقع في نفس معنی الکلمة فیُبعِد عن التّأویل الصّحیح أو في بعض وجوهه فیُغلِق باب معرفة النّظم. وأما عامّة الکلمات فلم نتعرّض لها،وکتب اللّغة والأدب کافلة به. ومع ذلك تجد هذا الکتاب إن شاء اللّٰه محتويًا على جلّ ما یقتضی الشّرح من ألفاظ القرآن." [2] مولانا امین احسن اصلاحی رحمہ اللہ طباعت سے قبل اس کتاب کی ترتیب کے احوال یوں بیان کرتےہیں: ’’اسی کے ساتھ مولانا کی اُصول التاویل اورمفردات القرآن بھی چھاپ دی جائے گی۔مؤخر الذّکر قرآن کے ان خاص خاص الفاظ پر مشتمل ہے جن کے بارے میں مولانا کی تحقیق عام مفسرین واَربابِ تاویل سے الگ ہے۔اس کی ترتیب میں بعض زحمتیں تھیں،مولوی اختر احسن صاحب آج کل اس پر محنت کر رہے ہیں۔ان شاء اللہ وہ جلد کام ختم کر لیں گے پھر مولانا سید سلیمان ندوی کے ملاحظہ کےبعد کتاب کتابت کے لئے دے دی جائے گی۔چونکہ مولانا کی اختیا رکردہ ترتیب کے مطابق مفردات القرآن،کتاب الاَسالیب اور اصول التّاویل ایک ہی سلسلہ کی کڑیاں ہیں اس لئے ان سب کی یکجا اشاعت مناسب معلوم ہوئی۔‘‘[3] کتاب کے مقدّمہ سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ یہ کتاب مولانا فراہی رحمہ اللہ کے نظامِ فکر کے اجزائے ترکیبی کا ایک اہم جزء ہے،لیکن افسوس کہ مولانا فراہی رحمہ اللہ اپنی اکثر کتب کی طرح اس کتاب کو بھی مکمل نہ کر سکے۔ اس کتاب میں مولانا نے قرآنِ مجید کے بعض مشکل الفاظ کی،جن کے بارہ میں وہ دوسرے مفسرین اور عام اہل لغت سے اختلاف
Flag Counter