Maktaba Wahhabi

663 - 609
رکھتے ہیں،تحقیق بیان کی ہے اور کلامِ عرب سے اپنے قول کی تائید میں دلائل پیش کیے ہیں۔ اس کتاب کوپڑھ کر مولانا فراہی رحمہ اللہ کے علم وفضل،وسعتِ مطالعہ اور ناقدانہ نظر کا نقش دل پر گہرا ہو جاتا ہے۔وہ لغت،نحو،علمِ معانی وبیان،اشعارِ عرب،صحفِ سماوی،احادیثِ صحیحہ اورقرآنِ مجیدکی روشنی میں اپنا سفر طے کرتے ہیں۔عربی،فارسی،اردو،انگریزی اورعبرانی زبانوں میں اپنی لسانی صلاحیت سے کام لیتے ہیں۔اپنی خدا داد علمی ودینی بصیرت اورتلاشِ حق کی سچی طلب کے جلو میں جن نتائج تک پہنچتے ہیں ان کی صحت وصداقت پر دل گواہی دے اٹھتا ہے اور دلائل کے انبار کے سامنے عقل سرفگندہ ہو جاتی ہے،وہ اپنی علمی وفکری کاوشوں میں جن کی بنیاد فطرت کے سادہ اور سچے اُصولوں پر ہوتی ہے،جب ایک نتیجے پر پہنچتے ہیں تو پھر اس کے اظہار میں تامّل نہیں کرتے،چاہے اس کی زد کسی بڑی شخصیت یا عام مسلّمہ نظریات پر ہی کیوں نہ پڑتی ہو۔ 27۔نوائے پہلوی یہ مولانا فراہی رحمہ اللہ کا فارسی دیوان ہے،جو ان کی زندگی میں ’دیوانِ حمید‘ کے نام سے 1903ء میں چھپ گیا تھا۔1967ء میں بدر الدین اصلاحی نے اسے ’نوائے پہلوی‘ کے نام سے شائع کیا۔ یہ قصیدہ سلطان عبد الحمید خان کی مدح میں ہے۔اس کی ردیف خاصی مشکل ہے۔16 برس کی عمر میں یہ قصیدہ لکھ کر مولانا نے اپنے اساتذہ تک کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔اس قصیدے کا مطلع یہ ہے:؏ بے جلوۂ رخ تو بود مضطر آئینہ خار افگند بہ پیرہن از جوہر آئینہ اس کے آغاز میں ’سپاس یزداں‘ کے بعد مولانا کا وہ مشہور قصیدہ ہے جو انہوں نے خاقانی شروانی کے تتبع میں لکھا تھا جس پر انہیں مولانا شبلی اور ان کے استاد فاروق چڑیاکوٹی نے بڑی داد دی تھی۔ اصل مجموعے’دیوانِ حمید‘ میں دو نظمیں عربی کی بھی شامل تھیں جنہیں نوائے پہلوی سے خارج کر دیا گیا ہے۔ غیر مطبوع کتب قرآن کریم کی 13 سورتوں کی تفسیر اور دوسری چند کتابوں کے سوا،جو مولانا فراہی رحمہ اللہ کی زندگی میں طبع ہو چکی تھی،مولانا کی بیشتر تصانیف مختلف وجوہ کی بناء پر،جن میں سب اہم ان کا مخصوص طریقۂ تصنیف ہے،نا تمام رہ گئیں اور واقعہ یہ ہے کہ ان کتابوں کو تصنیف کا نام دینا ان کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ان کتاب میں سے بہت سی کتب مولانا اختر احسن اصلاحی رحمہ اللہ،امین احسن اصلاحی رحمہ اللہ اور بدر الدین اصلاحی رحمہ اللہ کی کاوشوں سے طبع ہوگئیں،جس کا ذکر اوپر کیا جا چکا ہے،لیکن ابھی بھی کئی کتب طباعت کی منتظر ہیں،خوفِ طوالت کے پیش نظر صرف ان کا نام ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے۔ الأزمان والأديان 10۔الدّر النضيد في النّحو الجديد الإشراق في الحكمة الأولى من حقائق 11۔الدّمدمة والشّمقمة الأمور ومكارم الأخلاق 12۔الرّائع في أصول الشّرائع الإكليل في شرح الإنجيل 13۔الرّسوخ في معرفة الناسخ والمنسوخ
Flag Counter