Maktaba Wahhabi

106 - 135
اقدس سے سنے ہوئے قرآن کی حفاظت کرسکے۔‘‘[1] امام مہدوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’تمام قراءات، جن پر قرآن مجید نازل ہوا ہے، مجمع علیہ مصحف کے خط میں داخل ہیں، اور اس سے خارج نہیں ہیں۔‘‘ [2] خلاصہ کلام یہ ہے کہ اختلاف قراءات کے درج ذیل دو بنیادی سبب ہیں: ۱۔ تعدد نزول: اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءات، صحابہ کرام سے مروی کثیر روایات، جو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کی ہیں، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض تقریرات شامل ہیں۔ ۲۔ تعدد لہجات: اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انتہائی قلیل فعلی اور زیادہ تقریری قراءات شامل ہو جاتی ہیں۔ نیز یہ بات بھی سمجھ آتی ہے کہ تعدد قراءات کا مقصد آسانی اور امت پر وسعت پیدا کرنا ہے۔
Flag Counter