Maktaba Wahhabi

126 - 129
(۷) مجمع البحوث الاسلامیۃ بالأزھر، مجامع الفقھیۃ بالمملکۃ العربیۃ السعودیۃ اور ھیئۃ کبار العلماء، تینوں مجالس نے رسم عثمانی کے موضوع پر بحث و مباحثہ کرنے کے بعد، رسم عثمانی کے التزام کے وجوب اور جدید قواعد املائیہ کے مطابق کتابت کے عدم جواز پر اجماع کیا۔ کیونکہ رسم قیاسی قرآن مجید میں تحریف کا دروازہ کھول دیتا ہے۔ اور یہ خود محل تغیر ہے۔ جبکہ اس میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور اسلام نے شر کے ذرائع اور اسباب فتن کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ (۸) اسی طرح اس بحث سے، اس امت کی تمام امتوں پر فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس امت کو اپنے آخری پیغام کی حفاظت کے لیے منتخب فرمایا ہے… ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللّٰهِ ﴾ (آل عمران:۱۱۰) ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ﴾ (فاطر:۳۲) اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں اس عظیم امت اور اس کتاب کے حاملین میں شامل فرمایا۔ وصلی اللّٰہ علی سیدنا محمد وآلہ وصحبہ وسلم شعبان محمد اسماعیل مکۃ المکرمۃ ۱۷/۸/۱۴۱۸ھ
Flag Counter