Maktaba Wahhabi

15 - 129
کسی کمی و زیادتی کے لکھا جائے، کتابت کی اس صورت کو رسم املائی کہا جاتا ہے۔ قرآن مجید کے اکثر کلمات کی کتابت اسی قاعدے کے مطابق ہوتی ہے۔ جبکہ بعض کلمات اس قاعدے کے خلاف بھی لکھے جاتے ہیں۔ جیسے لفظ ((الصلاۃ)) کو ((الصلوۃ)) اور لفظ ((الزکاۃ)) کو ((الزکوۃ)) لکھا جاتا ہے۔ ان دونوں کلمات کی کتابت واؤ کے ساتھ جبکہ نطق الف کے ساتھ ہوتا ہے۔ اسی طرح بعض کلمات میں الف، واؤ یا یاء کو حذف کر دیا جاتا ہے یا زیادہ کر دیا جاتا ہے۔ اس خلاف قاعدہ کتابت کو رسم عثمانی یا رسم اصطلاحی کہا جاتا ہے۔[1] علمائے کرام نے رسم عثمانی کی کتابت کا یہ طریقہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے لکھے ہوئے مصاحف سے مستنبط کیا ہے ، جو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں لکھے تھے، اور آپ نے اس کتابت کو باقی رکھا تھا۔
Flag Counter