Maktaba Wahhabi

108 - 121
[2]… تلقین اجتماعی: معلم طلباء کے ایک گروپ کو ایک آیت پڑھائے اور وہ طلباء اس کے پیچھے پیچھے اس آیت کو پڑھیں، حتیٰ کہ حفظ والتقان مکمل ہو جائے۔ تیسرا طریقہ، یومیہ حفظ کا طریقہ (عملی اور مجرب طریقہ): یہ پانچ آیات یومیہ کا طریقہ ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلی وحی پانچ آیات نازل ہوئی، لہٰذا میری تجویز یہ ہے کہ لمبی سورتوں میں ابتدائً پانچ پانچ آیات یاد کی جائیں، اور اگر حفظ کی ابتداء تیسویں پارے سے کی ہو تو روزانہ ایک چھوٹی سورۃ یاد کر لی جائے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا، ہم حفظ نہیں کر سکتے۔ میں نے بعض طلاب کو یہ تجویز دی کہ پانچوں نمازوں میں سے ہر نماز سے پہلے یا بعد میں ایک آیت حفظ کر لی جائے۔ اس طرح ایک دن میں پانچ آیات حفظ ہو جائیں گی۔ جو روزانہ معلم کو سنا دی جائیں، اور ان کی ادائیگی کی درستگی کر لی جائے۔ پھر ان پانچوں آیات کو نماز عشاء کی پہلی رکعت میں سورۃ الفاتح کے بعد پڑھے تاکہ حفظ پختہ ہو جائے۔ اس طریقے سے ایک ہفتے میں یاد کی جانے والی آیت کی تعداد (35) پینتیس اور ایک ماہ میں (150) ایک سو پچاس ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص اس طریقے پر عمل کرے تو سورۃ البقرۃ، جس کی آیات کی تعداد 286 ہے، کو تقریباً دو ماہ میں اور سورۃ آل عمران، جس کی تعداد کی تعداد (200) ہے، کو چالیس دنوں میں حفظ کرے گا۔ ان شاء اللہ ٭…٭…٭
Flag Counter