Maktaba Wahhabi

111 - 121
تعلیمی وسائل 1۔ آڈیو یا ویڈیو کیسٹ کا استماع: کامیاب تعلیمی وسائل، جن کا استعمال پر معلم پر ضروری ہے، میں سے ایک آڈیو یا ویڈیو کیسٹ کا استعمال ہے۔ کیونکہ بڑے اور غیر متعلّم آدمی کی زندگی میں استماع کی بہت بڑی اہمیت ہے۔ استماع ان تعلیمی وسائل میں سے ہے جن کے ذریعے انسان دیگر مشائخ سے متصل ہو جاتا ہے، اور اپنے اس طریقہ کار سے مفردات، جملے تراکیب اور افکار ومفاہیم اخذ کرتا ہے اور دیگر مہارتیں حاصل کرتا ہے۔ متعدد تحقیقی مباحث سے یہ ثابت ہوا ہے کہ انسان قرأت کی نسبت استماع میں تین گناہ زیادہ مستفرق اور متوجہ ہوتا ہے۔ 2۔ جدید تعلیمی وسائل: [1]… آواز کی ریکارڈنگ: جدید تعلیمی وسائل میں آواز کی ریکارڈنگ کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ طالب علم اپنی آواز کو ریکارڈ کرنے کے بعد اسے سنے، تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ اس طریقے سے حفظ پختہ اور منزل پکی ہو جاتی ہے۔ [2]… کمپیوٹر کا استعمال: کمپیوٹر کو جدید تعلیمی وسائل میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے تعلیم وتربیت کی ترقی بہت جلد انجام پذیر ہو جاتی ہے۔ طالب علم اور معلم دونوں ہی درس سے فراغت کے بعد گھر اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اور جس آیت کو حفظ کر مقصود ہو، برنا مجح القرآن کے ذریعے اس کوبار بار مثلاً دس بار سنا جائے تاکہ پختہ یاد ہو جائے۔ [3]… ویڈیو آلات: تعلیم قرآن مجید کی تسہیل میں ویڈیو آلات کا بہت بڑا حصہ
Flag Counter